حالیہ ہفتے 18 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں مسلسل ایک ماہ مہنگائی کی شرح میں اضافے کے بعد پانچویں ہفتے مہنگائی کی شرح میں کمی واقع ہوگئی۔ حالیہ ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.73فیصد کمی واقع ہوئی ہے جبکہ حالیہ ہفتے سالانہ بنیادوں پر بھی مہنگائی کی شرح کم ہوکر22.88 فیصد پر آگئی۔
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتہ میں روزمرہ استعمال کی 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور 8 اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 25 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔ حالیہ ہفتے کے ٹماٹر کی قیمت میں 25.25 فیصد، چکن 14.20فیصد،پیاز3.90فیصد، لہسن2.80 فیصد ،بریڈ کی قیمت میں 0.81 فیصد، انڈوں کی قیمتوں میں0.09 فیصد جبکہ باسمتی ٹوٹا چاول کی قیمتوں میں 0.15 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی۔
دوسری جانب ایل پی جی کی قیمت میں 5.38 فیصد، دال چنا4.72 فیصد، دال مونگ3.20 فیصد، دال مسور1.79 فیصد، دال ماش 0.32 فیصد، آلو 0.99 فیصد، گڑ 0.87 فیصد،آگ جلانے والی لکڑی 0.20 فیصد اور آٹے کی قیمت میں 0.61 فیصد کا اضافہ ہوا۔
اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے مہنگائی کی شرح0.80 فیصدکمی کے ساتھ 16.57فیصد، 17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے مہنگائی کی شرح 0.85فیصد کمی کے ساتھ20.30فیصد ہوگئی۔
22 ہزار 889روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے مہنگائی کی شرح0.77 فیصد کمی کے ساتھ 26 فیصد اور 29 ہزار 518روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے مہنگائی کی شرح0.79 فیصد کم ہوکر 23.30فیصد رہی۔
اسی طرح 44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کیلیے مہنگائی کی شرح0.67 فیصد کمی کے ساتھ 20.53فیصد ریکارڈ کی گئی۔

Recent Posts

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھا دیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، قیمتوں میں…

2 hours ago

انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے مضبوط پارلیمنٹ انتہائی ضروری ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب کا پارلیمانی نظام حکومت کے عالمی دن پر پیغام

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پارلیمانی نظامِ حکومت کے عالمی…

2 hours ago

مولانا فضل الرحمان کے بیان پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے سربراہ جے یو آئی کے بیان…

3 hours ago

ایف بی آر نے ہدف سے زیادہ محصولات جمع کرلیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بیورو آف ریونیو نے مالی سال 24-2023 میں ہدف سے زیادہ…

3 hours ago

مولانا فضل الرحمان کا ملک میں ایک بار پھر الیکشن کرانے کا مطالبہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان نے ملک میں ایک بار…

3 hours ago

اداکاری سے قبل ’چوکیداری‘ کا کام بھی کیا، نواز الدین صدیقی کا انکشاف

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے نامور اداکار نوازالدین صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

3 hours ago