اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ یکم جولائی 2024ءسے پٹرولیم لیوی میں اضافے سے متعلق میڈیا میں چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں .
ایک بیان میں ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے پٹرولیم مصنوعات پر پٹرولیم لیوی میں گنجائش رکھی گئی ہے .
پٹرولیم لیوی میں یکم جولائی 2024ءسے اضافہ نہیں ہو رہا اور نہ ہی اس بارے میں کوئی فیصلہ ہوا ہے .
حکومت عوام پر بوجھ نہیں ڈالنا چاہتی، مہنگائی میں کمی کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاﺅ سے آگاہ ہیں . عوام افواہوں پر یقین نہ کریں .
. .