کامیاب حکومتی اقدامات۔۔دنیا کے بڑے بڑے ممالک سےپاکستان کو آرڈر ملنا شروع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی چاول اور پھلوں کے ایکسپورٹرز کے لئے اچھی خبر سامنے آئی ہے، بیشتر ممالک نے پاکستانی ایکسپورٹرز کے کارخانوں کو آن لائن تصدیقی سرٹیفکیٹ جاری کرنا شروع کر دیے۔حکومت کے برآمدات میں اضافے کے مثبت اقدامات کے نتیجے میں چاول او ر پھلوں کی ایکسپورٹ میں 28 فیصد اضافہ ہوا ہے، پاکستانی ایکسپورٹرز کو روس چاول ایکسپورٹ کرنے
کی اجازت ملنے کے بعد ایک لاکھ پچاس ہزار ٹن چاول روس بر آمد کیا جائے گا۔روسی وزارت تجارت نے پاکستانی چاول کے کارخانوں کو دو سال بعد چاول ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے، رواں ماہ روسی وزارت تجارت ویڈیو لنک کے ذریعے پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کے تعاون سے مزید چاول کے پراسسنگ پلانٹس کی انسپیکشن کرے گی۔یاد رہے کہ روس نے2018 میں پاکستانی چاول پر پابندی لگائی تھی، پاکستان پلانٹ پروٹیکشن کی جانب سے روسی شرائط پر عمل درآمد کے بعد چاول ،آم اور کینو کی برآمد میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ٹیکنکل سہیل شہزاد نے بتایا کہ بیشتر ممالک نے پاکستانی زرعی مصنوعات پر پابندی عائد کی ہوئی تھی۔مثبت اقدامات کی وجہ سے ان ممالک نے پابندی ختم کر دی ہے، اب روس، جاپان، آسٹریلیا، چین اور دیگر ممالک پلانٹ پروٹیکشن کی جانب سے منظور کردہ پلانٹس سے زرعی مصنوعات درآمد کر رہے ہیں۔سہیل شہزاد کے مطابق بین لاقوامی زرعی قوانین پر عمل درآمد کے بعد جاپان کے لئے آم کی برآمد 16 ٹن سے بڑھ کر 167 ٹن ہوگئی ہے۔پلانٹ پروٹیکشن کی کوشش سے بیشتر ملک پاکستانی کارخانوں کو ویڈیو لنک پر ہی منظوری دے دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ ایران میں ایکسپورٹ کے اضافے کے لیے وفد رواں ماہ ایران کا دورہ کرے گا۔

Recent Posts

نیب نےپشاور بی آر ٹی انکوائری میں 168.5 ارب نکلوا لئے

پشاور (قدرت روزنامہ)نیب نے اپنی 25 سالہ تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کرلی ہے،…

4 hours ago

مسجد الحرام میں تصاویر اتارنے سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام میں تصاویرکھینچنےسے متعلق نئی…

4 hours ago

بلوچستان، امن فورس اور دہشتگردوں میں جھڑپ،2 رضا کار شہید،5زخمی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے سرحدی علاقے میں امن فورس اور نامعلوم مسلح افراد کے…

4 hours ago

عمران خان کی رہائی کیلئے گنڈاپور نے جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جمعہ کے روز ملک بھر میں…

4 hours ago

ایف بی آر نے میرے مرحوم والد کو ٹیکس نوٹس بھیج دیا، عمر ایوب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف…

5 hours ago

3 کرکٹرز کو غیر ملکی لیگ کھیلنے کا این او سی مل گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈنے 3 قومی کرکٹرز کو کو بگ بیش لیگ اور…

5 hours ago