رؤف حسن نے عمر ایوب کا مستعفی ہونے کا فیصلہ ذاتی قرار دیدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما تحریک انصاف رؤف حسن کا کہنا ہے کہ عمر ایوب کا مستعفی ہونے کا فیصلہ ذاتی تھا، پارٹی میں مختلف آراء ہوتی ہیں کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی میں رہنما اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں .

اپنے بیان میں رؤف حسن نے کہا کہ دو سال میں پی ٹی آئی کو نہیں توڑا جا سکا، پارٹی چھوڑنے والوں کو پی ٹی آئی کے خلاف لانچ کیا گیا ہے .

رؤف حسن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہدایت کی ہے کہ پارٹی چھوڑنے والوں کو انگیج نہ کیا جائے، مشکل وقت میں جو لوگ پارٹی چھوڑ چکے ہیں وہ بھگوڑے ہیں .

رؤف حسن نے کہا کہ اگر میرے بھائی کو ریلیف ملا ہے تو وہ آئین اور قانون کے مطابق ہوگا .

. .

متعلقہ خبریں