کراچی میں ہیٹ سٹروک سے اموات پر کے الیکٹرک کیخلاف مقدمہ درج ہوگا، وزیر توانائی سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں ہیٹ سٹروک سے اموات ثابت ہوئیں تو کے الیکٹرک کے خلاف مقدمہ درج ہوگا .

سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ناصر حسین نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے حوالے سے حیسکو اور سیبکو سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے ہیں، سو سے دو سو یونٹ والے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی .

ان کا کہنا تھا کہ جس علاقے میں اگر گرمی زیادہ ہے ان علاقوں کو لوڈ شیڈنگ فری بنایا جائے .

انہوں نے اعلان کیا کہ اگر شہر قائد میں کوئی ہیٹ سٹروک سے جاں بحق ہوا ہے تو تحقیقات کے بعد اس کا مقدمہ کے الیکٹرک کے خلاف درج ہوگا،اوور بلنگ کی شکایات کو بھی بہتر کیا جائے گا .

. .

متعلقہ خبریں