سولہ ہزار بیروزگاروں کیلئے صرف 10 اسامیاں ظلم کی انتہا ہے، ویٹرنری ڈاکٹرز


کوئٹہ(قدرت روزنامہ) 5 سال سے 1600 بیروزگار ویٹرنری ڈاکٹرز کیلئے بجٹ میں صرف 10 اسامیاں ظلم کی انتہا ہے۔ بلوچستان ویٹرنری ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے اپنی جاری کردہ بیان میں کہا کہ محکمہ لائیوسٹاک ملک کی معشیت میں ریڈ کی ہڈی کی کردار ادا کرتی ہے لیکن پچھلے 5 سال سے مسلسل اس محکمے کو دیوار سے لگایا جارہا ہے، بلوچستان کے قبائل کے مال مویشی تک ان کے خدمات فراہم نہیں کیے جارہے، دوسری جانب ویٹرنری ڈاکٹرز بیروزگاری کی وجہ سے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور و سراپا احتجاج ہیں، یہاں تک کہ چند دن پہلے بلوچستان اسمبلی کے سامنے اپنی ڈگریاں بھی نذر آتش کیں لیکن حکومت نے انہیں 5 سال مسلسل بیروزگار رکھ کر اس بار صرف 10 اسامیاں دیکر انکے زخم پر مرہم رکھنے کے بجائے نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ ترجمان نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اپنے فیصلے پر جلد نظرثانی کر کے اسامیاں بڑھائی جائیں بصورت دیگر سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔

Recent Posts

ادویات میں استعمال ہونیوالے خام مال سمیت درآمدی اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کچھ ادویات میں استعمال ہونیوالے…

6 mins ago

انتخابات 2029 میں ہوں گے، مولانا حکومتی اقدامات کو سراہیں: عطا تارڑ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ انتخابات 2029 میں ہوں…

11 mins ago

کراچی میں شدید گرمی کے بعد سمندری ہوائیں بحال ہونا شروع

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں کئی روز کی شدید گرمی کے بعد سمندری ہوائیں بحال ہونا…

18 mins ago

کے الیکٹرک کی جانب سے رات گئے بجلی بندش، شہریوں کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں شدید گرمی کے باوجود اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ…

27 mins ago

ویرات کوہلی کا جیت کے بعد انوشکا شرما کے نام رومانوی پیغام

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نے ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کی جیت…

34 mins ago

ٹی20 ورلڈ کپ کی فاتح بھارتی ٹیم اب تک وطن واپس کیوں نہیں جاسکی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹی20 ورلڈ کپ کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم سمندری طوفان کی وارننگ…

40 mins ago