بلوچستان میں خوفناک زلزلہ ، خاتون رکن اسمبلی لیلی ترین کا ایسا کام کہ پاکستانیوں کی آنکھیں نم ہو گئیں
ہرنائی سے رکن بلوچستان اسمبلی نے زلزلے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو 2، 2 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کردیا . لیلیٰ ترین کا کہنا ہے کہ جلد ہی سڑکیں بن جائیں گی . ہرنائی میں زلزلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن بلوچستان اسمبلی لیلیٰ ترین نے جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے اپنی طرف سے 2، 2 لاکھ روپے امداد کا اعلان کردیا، یہ رقم جلد سے جلد لوگوں کو ادا کی جائے گی . سڑکوں کی خستہ حالی کے سوال پر ان کا کہنا ہے کہ ہرنائی کی سڑک کیلئے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سے بات کی ہے، جس کیلئے فنڈز بھی منظور ہوچکے ہیں، جلد ہی سڑک بن جائے گی . لیلیٰ ترین نے مزید کہا کہ اسپتالوں میں ادویات اور دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے بھی کام کررہے ہیں . واضح رہے کہ گزشتہ رات 3 بج کر 2 منٹ پر ہرنائی سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں 5.9شدت کا زلزلہ آیا تھا، جس میں کم از کم 20 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے . زلزلے کے جھٹکے کوئٹہ، چمن، زیارت، ژوب، سبی، ہرنائی، لورالائی، دکی، پشین، قلعہ سیف اللہ اور مسلم باغ میں محسوس کئے گئے . زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ہرنائی کے قریب 15 کلومیٹر گہرائی میں تھا . . .