پندر ہ سال سے لاپتا ڈاکٹر دین محمد کو بازیاب نہ کرنا انتہائی شرمناک ہے، بلوچ ڈاکٹرز فورم


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ ڈاکٹرز فورم کے مرکزی ترجمان کے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ڈاکٹر دین محمد پچھلے 15 سال سے لاپتہ ہیں۔ یہ ایک سنگین ناانصافی ہے جو نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پورے بلوچ معاشرے کے لیے شدید تشویش کا باعث ہے۔ ڈاکٹر دین محمد ایک غریب پرور نفیسں انسان اور بہترین ڈاکٹر تھے، انہوں نے اپنی زندگی لوگوں کی خدمت کے لیے وقف کردی تھی۔ جب وہ جبری گمشدہ ہوئے تو اس وقت بھی اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے تھے۔ ان کی گمشدگی سے ان کے خاندان اور دوستوں کی زندگیوں میں ایک نہ ختم ہونے والا دکھ اور تکلیف پیدا ہوا ہے۔ ہم حکام بالا سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ ڈاکٹر دین محمد بلوچ کی گمشدگی کی تحقیقات کی جائیں اور انہیں فوری طور پر بازیاب کرایا جائے۔ ان کی عدم موجودگی نہ صرف انکے خاندان کے لیے سانحہ ہے بلکہ انصاف اور انسانی حقوق کی پامالی کی واضح مثال بھی ہے۔ ہم سب کو مل کر اس ناانصافی کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے اور ڈاکٹر دین محمد کی بحفاظت واپسی کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…

5 hours ago

ایک بیوی سے طلاق کے بعد دوسری شادی کرنے والا پہلی رات ہی لٹ گیا

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…

5 hours ago

احسن خان کی کرس گیل کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…

6 hours ago

گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو پرانے مالک کی لاش مل گئی

پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…

6 hours ago

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…

7 hours ago

ٹرین کے ذریعے 46 کلو سے زائد چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…

7 hours ago