بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ، تعداد 6 ہوگئی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آیا ہے جس کے بعد رواں سال کے دوران صوبے میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 6 ہوگئی۔محکمہ صحت بلوچستان کے ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبے میں پولیو کا نیا کیس ضلع قلعہ عبداللہ کی تحصیل گلستان سے سامنے آیا ہے جہاں 24 ماہ کے بچے میں وائرس کی تصدیق ہوئی واضح رہے کہ 3 روز قبل بھی قلعہ عبداللہ میں پولیو کا ایک کیس سامنے آیا تھا جس کے بعد رواں سال کے دوران ضلع قلعہ عبداللہ سے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 3 ہوگئی ہے جبکہ صوبے میں مجموعی طور پر 6 کیسز سامنے آئے ہیں۔ضلع قلعہ عبداللہ کے علاوہ پولیو کے دیگر 3 کیسز کوئٹہ، ڈیرہ بگٹی اور چمن سے رپورٹ ہوئے۔ضلع قلعہ عبداللہ سے تازہ رپورٹ ہونے والے کیس میں ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ بچے کو پولیو سے بچا کی ویکسین پلائی گئی تھی یا نہیں

Recent Posts

5 سابق نیوی افسران کی سزائے موت پر عملدرآمد روکنے کے حکم میں توسیع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے کورٹ مارشل میں سزائے موت پانے والے…

5 mins ago

پی ٹی آئی کا مہنگی بجلی کیخلاف تاجروں کے احتجاج کی حمایت کا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف پی ٹی آئی نے تاجروں کے…

15 mins ago

ادویات میں استعمال ہونیوالے خام مال سمیت درآمدی اشیاءپر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کچھ ادویات میں استعمال…

15 mins ago

کیا سوناکشی سنہا حاملہ ہیں ؟ شادی کے فوری بعد ہسپتال جانے کی وجہ آخر کار سامنے آ گئی

ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے مسلمان دوست ظہیر کے ساتھ شادی…

21 mins ago

کراچی میں گرم ترین رات کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

کراچی(قدرت روزنامہ)شدید گرمی اور حبس کے باعث شہر قائد میں گرم ترین رات کا ریکارڈ…

21 mins ago

خیبر پولیس نے تختہ بیگ چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا

پشاور(قدرت روزنامہ) خیبر پختونخوا کے علاقے تختہ بیگ چوکی پر دہشت گردوں کا راکٹ لانچرز…

40 mins ago