کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ پولیس کا رات گئے سدا بہار ٹرمینل پر چھاپہ، حکمت لہڑی نے سریاب روڈ بلاک کر دیا۔ دوسری جانب سے ترجمان لہڑی ہاﺅس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس کے چند افسران دانش اور پولیس اہلکار والے واقعے کو خوامخواہ طول دینا چاہ رہے ہیں۔ واقعے کی رات پولیس اہلکار اور دانش لہڑی کے درمیان صلح اور معذرت کے باوجود ایف آئی آر کا درج ہونا۔ لہڑی ہاﺅس پر بڑا چھاپا پولیس کے چند افسران کی ذاتی عناد اور بھڑاس نکالنے کا ثبوت ہے۔ لہڑی ہاﺅس کے ترجمان کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس اہلکار اور دانش لہڑی کے درمیان پیش آنے والا اتفاقی واقعے کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنا بالخصوص ڈی آئی جی کوئٹہ کی جانب سے اس معمولی واقعے کو غیرت کا معاملہ قرار دینا اور پوری پولیس برادری کو پکارنا اس بات کی غمازی ہے کہ لہڑی برادری بالخصوص حاجی میر فیروز خان لہڑی، حاجی میر حنیف لہڑی، ٹرانسپورٹر صدر حاجی میر حکمت لہڑی اور بالخصوص ایم پی اے اور پارلیمانی سیکرٹری ایس اینڈ جے ای ڈی میر لیاقت لہڑی کیخلاف منظم مہم چلایا جارہا ہے۔ حالانکہ اس طرح کے واقعات روزانہ کوئٹہ شہر کی سڑکوں گلی، محلوں میں رونما ہوتے ہیں لیکن اس واقعے کو منظم سازش کے تحت ہوا دیا جارہا ہے۔ حالانکہ واقعہ کے بعد لہڑی قوم کے معتبرین، معزز صوبائی وزرا، ایم پی ایز اور معتبرین نے روایات کے مطابق دانش لہڑی کو خود لے کر تھانہ سریاب گئے۔ جہاں روایات اور قانون کے مطابق معاملہ رفع دفع ہوا لیکن اس کے باوجود دانش لہڑی کے خلاف ایف آئی ار اور لہڑی ہاﺅس پر بڑے چھاپے چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرنے سے یہ امر واضح ہوتا ہے کہ پولیس کے چند افسران کچھ اور چاہتے ہیں۔ ترجمان کے مطابق یہی پولیس کے اہلکار ہیں جو روڈ پر شریف شہریوں کو کھڑا کر کے تلاشی کے بہانے ان کی تذلیل کرتے ہیں۔ انہیں گالی گلوچ کرتے ہیں۔ تب ڈی آئی جی صاحب کو کچھ نظر نہیں آتا کہ پولیس کے ہاتھوں لوگوں کی عزتیں پامال ہورہی ہیں۔ شہر پولیس گردی کا شکار ہیں اور اب انہیں سب کچھ یاد آگیا ہے۔ ترجمان کے مطابق شواہد موجود ہیں کہ ڈی آئی جی کوئٹہ کی جانب سے ایسے پیغامات چلے ہیں کہ جیسے پولیس اور لہڑی خاندان کے درمیان کوئی بڑی جنگ ہو جو یقیناَ ان کے منصب اور یہاں کے روایات کے خلاف ورزی ہے۔ ترجمان کے مطابق لہڑی خاندان اپنے دفاع اور عزت پر آنچ نہ آنے کا حق محفوظ رکھتا ہے اور لہڑی ہاﺅس پر چھاپہ اور چاردیواری کے تقدس کی پامالی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
کراچی (قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر حافظ نعیم…
لاہور(قدرت روزنامہ)ایفرو ایشیا کپ کی دو دہائیوں بعد واپسی کا امکان پیدا ہوگیا ہے، جس…
لندن (قدرت روزنامہ)پاکستان کے سپر ہٹ ڈرامے ”کبھی میں کبھی تم“ میں اداکارہ ہانیہ عامر…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مارکیٹ میں کمپنیوں نے آن گرڈ سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)ماضی کی مقبول رقاصہ و اسٹیج اداکارہ دیدار نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے…
پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ینگ ڈاکٹرز کے صدر اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹر مجاہد خان نے…