اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی معروف اداکارہ حنا خان میں چھاتی کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے، اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ جاری کرتے ہوئے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔
حنا خان کا کہنا تھا کہ جو لوگ ان سے پیار کرتے ہیں وہ انہیں بتانا چاہتی ہیں کہ ان میں اسٹیج تھری بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے لیکن اس موذی مرض کی تشخیص کے باوجود وہ اس بیماری پر قابو پانے کے لیے پرعزم اور مضبوط ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کا علاج شروع ہو گیا ہے اور چھاتی کے کینسر کو شکست دینے کے لیے وہ ہر جنگ لڑیں گی ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ وہ کینسر جیسے مرض کو شکست دینے میں کامیاب ہو جائیں گی۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ انہیں اللہ کی ذات اور اپنی مضبوطی پر بہت یقین ہے۔ آخر میں اُنہوں نے اپنے دوستوں اور مداحوں سے اُن کی جلد صحتیابی کے لیے دُعاؤں کی اپیل بھی کی۔
حنا خان کے کینسر کے انکشاف کے بعد شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی صحتیابی کے لیے دعائیہ پیغامات جاری کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
ہماری حکومت نے ایک اور وعدہ پورا کیا ،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں جسٹس یحییٰ آفریدی نے…
امیدوار اپنا رزلٹ بورڈ آفس کی ویب سائٹ www.bbiseqta.edu.pk پر چیک کرسکتے ہیں، عابدہ کاکڑ…
روم (قدرت روزنامہ ) پاکستان کی معروف اداکار ہ ماہرہ خان آج کل اٹلی میں…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے پارٹی چھوڑ جانے والے رہنماوں…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے بانی پی ٹی…