اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں یکم جولائی سے پیٹرولیم لیوی میں اضافے کی خبروں پر وزارت خزانہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا پر چلنے والی ایسے تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔
اپنے ایک بیان میں ترجمان وزارت خزانہ نے کہاکہ پیٹرولیم مصنوعات پر پیٹرولیم لیوی میں گنجائش رکھی گئی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ پیٹرولیم لیوی میں یکم جولائی 2024 سے اضافہ نہیں ہورہا اور نہ ہی اس بارے میں کوئی فیصلہ ہوا ہے۔
ترجمان کے مطابق حکومت عوام پر بوجھ نہیں ڈالنا چاہتی بلکہ مہنگائی میں کمی کے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
ترجمان وزارت خزانہ نے بتایا ہے کہ ہم عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاﺅ سے آگاہ ہیں، عوام افواہوں پر یقین نہ کریں۔
واضح رہے کہ میڈیا پر یہ خبریں زیرِگردش ہیں کہ حکومت پیٹرولیم لیوی میں اضافے کا فیصلہ کرچکی ہے جس کے نتیجے میں یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…
اس سال ان سات میدان جنگ سمجھے جانی والی ریاستوں میں کسی بھی امیدوار کیلئے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) چینی کی برآمد کے معاملے پر وفاقی اور خیبرپختونخوآمنے سامنے آگئے…
اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور…
آذر بائیجان 2 ارب ڈالر کے سمجھوتوں پر دستخط کیلیے تیار ہے، کئی شعبوں سے…
اداکارہ بگ باس او ٹی ٹی 3 میں مقبول کنٹسٹنٹ رہ چکی ہیں مدینہ (قدرت…