آریانا گرانڈے کی آواز میں تبدیلی کا کلپ وائرل، تنقید کے بعد گلوکارہ نے عجیب منطق پیش کردی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا کی مشہور گلوکارہ آریانا گرانڈے نے اپنی آواز کو تبدیل کرنے کی عجیب منطق پیش کر دی، ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو کے دوران امریکی گلوکارہ کی آواز میں اچانک تبدیلی سامنے آئی تو ان کے انٹرویو پر مبنی ویڈیو اچانک سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
سوشل میڈیا پرآواز کی تبدیلی کی ویڈیو وائرل ہونے پر گلوکارہ کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد وہ اس تنقید کا جواب دینے کے لیے سامنے آ گئیں۔

امریکی گلوکارہ کی انٹرویو دیتے ہوئے ویڈیو اس وقت وائرل ہوئی جب پوڈ کاسٹ انٹرویو کے بیچ گفتگو کے دوران گلوکارہ کی آواز اچانک کافی بلند ہو گئی اوراس میں واضح تبدیلی بھی آ گئی۔
سوشل میڈیا پر آریانا گرانڈے کا انٹرویو کلپ وائرل ہوا اور آواز کی تبدیلی پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تووہ اس تنقید کا جواب دینے کے لیے سامنے آ گئیں۔
مزید تنقید کا نشانہ بننے سے بچنے کے لیے گلوکارہ نے عجیب منطق پیش کی، گلوکارہ نے وضاحت کی ہے کہ وہ گانے کے لیے اپنی آواز کو بچا کررکھنے کے لیے جان بوجھ کراپنا لہجہ تبدیل کرتی ہیں۔

ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر ’آواز میں تبدیلی‘ کے کیپشن میں لکھا گیا یہ ویڈیو اس لیے وائرل ہوئی ہے کہ مداحوں نے امریکی اسٹار کی آواز کے لہجے میں واضح فرق محسوس کیا اور اس پر تنقید کی ہے۔
گرانڈے نے اس کے بعد خود اپنے تبصرے میں وضاحت کی کہ انہیں آوازکی تبدیلی کی یہ عادت 2 سال سے ہے اور وہ ایسا جان بوجھ کرکرتی ہیں تاکہ ان کی اصل آواز کی صحت برقرار رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘میں جان بوجھ کر اپنی آواز تبدیل کرتی ہوں اورایسا اکثراس بات پرمنحصر ہوتا ہے کہ میں مزید کتنا گانا گا سکتی ہوں۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں گرانڈے نے اعلان کیا تھا کہ ان کے گانے ’دی بوائے از مائن‘ کا نیا ریمکس جلد ریلیز کیا جائے گا جس میں امریکی گلوکاربرانڈی اور مونیکا بھی شامل ہوں گی۔

Recent Posts

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے حکومت کو 5 جولائی کو ملک بند کرنے کی دھمکی دیدی

کراچی(قدرت روزنامہ ) پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ایڈوانس ٹیکس واپس…

2 mins ago

پاکستان نےکھجور پیدا کرنیوالے ممالک کی فہرست میں اہم پوزیشن حاصل کر لی

فیصل آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نےکھجور پیدا کرنیوالے ممالک کی فہرست میں اہم پوزیشن حاصل کر…

20 mins ago

نئے مالی سال کے آغاز پر سونے کی قیمت میں کمی ہو گئی

کراچی(قدرت ورزنامہ ) نئے مالی سال کے آغاز پر پاکستان میں سونے کی فی تولہ…

24 mins ago

بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار نئے مالی سال کے پہلے دن ٹینڈرنگ کے عمل کا آغاز

ہماری حکومت نے ایک اور وعدہ پورا کیا ،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا…

50 mins ago

6امیدواروں نے پی ٹی آئی کا سرٹیفکیٹ دیا لیکن آزادامیدوار کیسے قرار پائے،جسٹس یحییٰ آفریدی نے اہم سوال اٹھا دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں جسٹس یحییٰ آفریدی نے…

1 hour ago