خاور مانیکا تشددکیس؛پی ٹی آئی وکیل فتح اللہ برکی کی درخواست ضمانت پر سماعت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انسداد دہشتگردی عدالت میں خاور مانیکا تشدد کیس میں پی ٹی آئی وکیل فتح اللہ برکی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی .

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آبادمیں پی ٹی آئی وکیل فتح اللہ برکی کی خاور مانیکا تشدد کیس میں درخواست ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت ہوئی،وکیل صفائی ریاست علی نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ ویڈیو دیکھ لیں فتح اللہ برکی اکیلے ہیں،فتح اللہ برکی پر اقدام قتل کی دفعہ بھی لگادی، کوئی میڈیکل یا شواہد نہیں،خاور مانیکا کے ساتھ پرائیویٹ افراد تھے پولیس تو موجود ہی نہیں تھی،وکیل ریاست علی نے کہاکہ مقدمہ بھی خاور مانیکا نے نہیں پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا،دیگر ملزمان کی ضمانت کنفرم ہو گئی، فتح اللہ برکی کو بھی ضمانت دی جائے .

. .

متعلقہ خبریں