لاہور ہائیکورٹ نے عدلیہ میں مداخلت روکنے کیلئے 5نکاتی ایس او پیز جاری کر دیئے

لاہور(قدرت روزنامہ)اے ٹی سی کے جج کو ہراساں کرنے کے معاملے پر جسٹس شاہد کریم نے عدلیہ میں مداخلت روکنے کیلئے 5نکاتی ایس او پیز جاری کر دیئے،جسٹس شاہد کریم نے 4صفحات پر مشتمل تحریری عبوری حکم جاری کردیا .

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم آفس، آئی بی، آئی ایس آئی، تمام سول، ملٹری ایجنسیوں کو ہدایت جاری کرے،ایجنسیاں مستقبل میں اعلیٰ اور ماتحت عدلیہ کے کسی جج یا ان کے عملے سے رابطہ نہ کریں،حکمنامے میں مزید کہاگیا ہے کہ آئی جی پنجاب بھی ماتحت افسروں کو عدلیہ میں مداخلت سے روکنے کی ہدایات جاری کریں .

. .

متعلقہ خبریں