اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پیغام رسانی کیلئے استعمال کی جانیوالی ایپلی کیشن واٹس ایپ صارفین کی پرائیویسی کا خیال کرتے ہوئے جلد ایک نیا فیچر متعارف کروانے جا رہی ہے۔ایپلی کیشن کی ہر سرگرمی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو
کے مطابق اس بار واٹس ایپ پروفائل فوٹو کی سیٹنگز میں کچھ تبدیلی کرنے والا ہے۔اب تک آپ کی پروفائل فوٹو کی پرائیویسی سیٹنگز کیلئے 3 آپشنز موجود ہیں۔ ایوری ون (Everyone)، مائی کانٹیکٹس (My contacts)، نوبڈی (Nobody) ۔ یعنی تصویر یا تو سب دیکھ سکتے ہیں، یا صرف آپ کے کانٹیکٹس یا پھر کوئی نہیں۔تاہم ان ہی آپشنز میں واٹس ایپ جلد ایک آپشن کا اضافہ کرنے جا رہا ہے جس کے تحت آپ یہ فیصلہ کرسکیں گے کہ کانٹیکٹس میں شامل کون آپ کی پروفائل پکچر دیکھ سکتا ہے اور کون نہیں۔مذکورہ فیچر سے واٹس ایپ کے بیٹا ورژن صارفین مستفید ہوسکیں گے البتہ فیچر تک رسائی کب تک ممکن ہوگی اس کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
پشاور (قدرت روزنامہ)نیب نے اپنی 25 سالہ تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کرلی ہے،…
ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام میں تصاویرکھینچنےسے متعلق نئی…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے سرحدی علاقے میں امن فورس اور نامعلوم مسلح افراد کے…
پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جمعہ کے روز ملک بھر میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف…
لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈنے 3 قومی کرکٹرز کو کو بگ بیش لیگ اور…