ملک کے مختلف شہروں میں بارش ہونے کی پیشگوئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم لشمیر، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا، جنوب مشرقی سندھ اورشمال مشرقی/جنوبی بلوچستان، میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے، اس دوران سندھ کے ساحلی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ تاہم رات کے اوقات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقا مات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

ادھرپنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، گوجرانوالہ، گجرات، نارووال، سیالکوٹ، وزیرآباد، منڈی بہاؤالدین، میانوالی، سرگودھا، حافظ آباد، لاہور اور بہاولنگر میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش ہونے کا امکان ہے۔

جبکہ خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم ایبٹ آباد، بالاکوٹ، مانسہرہ، شانگلہ، بٹگرام، دیر، سوات، مالاکنڈ، پشاور، کوہستان، وزیرستان، باجوڑاور کرم میں چند مقامات پر آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم ژوب، موسیٰ خیل،شیرانی، سبی، جھل مگسی،با رکھان، ڈیرہ بگٹی، خضدار، آواران اور لسبیلہ میں چند مقا مات پر آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے تاہم مٹھی، تھرپارکر،عمر کوٹ، میرپور خاص اور بدین میں چند مقا مات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران سندھ کے ساحلی اضلاع میں چند مقامات پر ہلکی بارش /بوندا باندی ہو سکتی ہے۔

کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان میں موسم خشک اورمطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

Recent Posts

’ہمایوں سعید گھر میں شوٹنگ کرنے گئے اور مالکن سے عشق کر بیٹھے‘

ٹیلی ویژن اور فلم ڈائریکٹر سکندر شاہ کے ہمایوں سعید کی ذاتی زندگی کے بارے…

6 mins ago

نیا بجٹ نافذ ، میک اپ کا درآمد شدہ سامان بھی مہنگا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ٹیکسوں کی بھرمار سے بھر پور بجٹ آج یکم جولائی سے نافذ ہو…

10 mins ago

پاکستان سٹیل کے نقصانات میں اربوں روپے کا اضافہ ،گیس کی فراہمی بھی معطل کر دی گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان سٹیل کے نقصانات میں اربوں روپے کا اضافہ ،گیس کی فراہمی بھی…

12 mins ago

ٹی 20 ورلڈکپ ٹیم کا اعلان، پاکستانی کھلاڑیوں کو ٹیم میں کیوں شامل نہیں کیا گیا

ٹیم کا کپتان کون ہوگا اور ٹیم میں کس کس ملک کے کھلاڑی شامل ہیں؟…

14 mins ago

علی امین گنڈا پور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد، ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

عدالت نے عمران خان کیخلاف مقدمات کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا عندیہ…

16 mins ago

2018 میں بھی پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن نہیں کرایا پھر انتخابی نشان کیسے ملا؟ سپریم کورٹ

پچھلی باتیں کھولنے پر آئیں تو بہت کچھ سامنے آجائے گا، مخصوص نشستوں سے متعلق…

31 mins ago