ہاؤس میں اپوزیشن کی ’ہلڑ بازی‘، سپیکر پنجاب اسمبلی کا ایتھکس کمیٹی قائم کرنے کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے گزشتہ روز اپوزیشن کی جانب سے ہاؤس میں ’ہلڑبازی اور غیر شائستہ نعروں‘ کے بعد ’ایتھکس کمیٹی‘ قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایوان کی کارروائی کے دوران ہلڑ بازی اور ہنگامہ آرائی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی .

میڈیا سے گفتگو ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ اختلافی امور پر بات کرنے اور اخلاقی حدود سے باہر نکل جانے میں بہت فرق ہے .

بات بڑھتے بڑھتے گالیوں تک پہنچ گئی . ملک احمد کا کہنا تھا کہ کسی بھی معاملے میں اظہارِ خیال کے دوران اپنا موقف بیان کرنے پر متوجہ رہنا چاہیے . اس حوالے سے جمہوری اقدار کی پاس داری لازم ہے .

پنجاب اسمبلی کے سپیکر نے ارکان سے کہا ہے کہ وہ کسی بھی معاملے پر لگاکر ایک دوسرے کو مشتعل کرنے سے گریز کریں . ان کا کہنا تھا کہ ایوان میں نظم و ضبط ہر حال میں برقرار رکھوں گا .

. .

متعلقہ خبریں