شیخ رشید کی دیگر شہروں میں درج مقدمات کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ نے 41صفحات پر تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی کراچی کے علاقے کیماڑی اور دیگر تھانوں میں درج مقدمات کیخلاف درخواستوں پر جسٹس طارق محمود جہانگیری نے 41صفحات پر تفصیلی فیصلہ جاری کردیا .

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ شیخ رشید کے کیس میں وقوعہ اسلام آباد پولی کلینک کا تھا اس لئے عدالتی دائرہ اختیار ہے،شیخ رشید کے خلاف پولیس سٹیشن موجکوکیماڑی کراچی کا مقدمہ خارج کیا جاتا ہے،ایک وقوعہ پر ایک ہی ایف آئی آر اس کے متعلقہ تھانے میں درج ہو سکتی ہے، تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ متعلقہ پولیس سٹیشن کے علاوہ دوسری ایف آئی آر درج نہیں ہو سکتی،طے شدہ اصول ہے ایک جرم میں ایک سے زیادہ بار کسی کو پراسیکیوٹ نہیں کیا جا سکتا،آئینی عدالتوں کی ذمے داری ہے کہ شہریو ں کے حقوق کا تحفظ کریں .

. .

متعلقہ خبریں