پوری دنیا انتخابات پر معترض ہے، پی ٹی آئی کو اسکا مینڈیٹ واپس ملنا چاہیے، عمر ایوب


لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ پوری دنیا انتخابات پر معترض ہے، پی ٹی آئی کو اس کا مینڈیٹ واپس ملنا چاہیے۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ وفاقی حکومت کا بنایا ہوا نئے مالی سال کا بجٹ عوام پر قاتلانہ حملے کے مترادف ہے، جس کے نتیجے میں اب مہنگائی کا طوفان آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ محسن نقوی حکومت نے ساڑھے 4 سو ارب گندم درآمد کی ، جس پر بہت کمیشن کمایا گیا، کاشتکاروں نے اپنی فصل کوڑیوں کے داموں بیچی۔ اب برآمد کرنے کا عندیہ دیا جارہا ہے، دوبارہ سے پیسہ بنایا جائے گا۔
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت نے الیکشن رپورٹ پر قراداد پیش کی، ساری دنیا انتخابات پر اعتراض کر رہی ہے، پی ٹی آئی کو اس کا مینڈیٹ واپس ملنا چاہیے۔ بطور سیکرٹری جنرل انصاف نہیں کر سکتا، اس لیے استعفا دیا۔ عدت کیس ٹیکنیکل بنیاد پر مسترد کیا گیا، اس فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ عمر ایوب نے دو روز قبل پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل کے عہدے سے استعفا دے دیا تھا اور ساتھ ہی وہ پارٹی کے سینٹرل فنانس بورڈ کی چیئرمین شپ سے بھی مستعفی ہو گئے تھے، تاہم اگلے ہی روز پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی نے پارٹی اجلاس میں عمر ایوب کو سیکرٹری جنرل برقرار رکھنے کا فیصلہ اور متفقہ طور پر قرارداد پاس کراوئی گئی۔
پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی نے عمرا یوب کی جانب سے سیکرٹری جنرل کے عہدے سے دیے گئے استعفے کو مسترد کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اپنے فیصلے پر یوٹرن لیتے ہوئے عمر ایوب کا استعفا منظور نہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Recent Posts

سندھ اور پنجاب میں شدید بارش و سیلاب کا امکان، نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر فعال

لاہور(قدرت روزنامہ) این ڈی ایم اے نے پنجاب اور سندھ میں شدید بارشوں اور ممکنہ…

11 mins ago

مخصوص نشستیں؛ باپ پارٹی کو مخصوص نشستیں دینے کا فیصلہ غیرقانونی تھا، الیکشن کمیشن

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مخصوص نشستیں کیس میں الیکشن کمیشن کے مؤقف میں تضاد سامنے آگیا،…

21 mins ago

جماعت اسلامی کا ٹیکسز، مہنگی بجلی و گیس کیخلاف اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی نے بھاری ٹیکسز اور مہنگی بجلی و گیس کے خلاف اسلام…

30 mins ago

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اچانک مفتی محمود ہاسپٹل پہنچ گئے

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا ڈاکٹروں اور طبی اسٹاف کی غیر حاضری اور صفائی کی ابتر…

38 mins ago

الیکشن کمیشن خودمختار آئینی ادارہ ہے،کوئی غیرآئینی کام ہوا ہے تو سپریم کورٹ بالکل اڑا دے گی،چیف جسٹس پاکستان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں چیف جسٹس پاکستان نے…

1 hour ago

سرکاری ملازمین کی عیاشیاں ختم، وفاق نے پنشن اسکیم میں تبدیلیاں کردیں

حکومت نے یہ تبدیلیاں وفاق پر پنشن کے بڑھتے بوجھ سے بچنے کے لیے کی…

1 hour ago