لاہور(قدرت روزنامہ) اسمبلی میں نازیبا الفاظ اور گالیوں کا استعمال کرنے والے وزرا کو سزا کےلیے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کمیٹی آف ایتھکس بنانے کا اعلان کیا ہے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر اس گندی روایت کو جو پچھلی حکومت نے ڈالی تھی، ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ میں آج ایک نئی کمیٹی، کمیٹی آف ایتھکس بنانے کا اعلان کررہا ہوں۔
یہ کمیٹی اس بات کا تعین کرے گی کہ کس نے کس کو ماں بہن کی گالیاں دی ہیں۔ اور اس کمیٹی کی رپورٹ پر جو سزا بنتی ہے وہ دی جائے گی۔ آپ چوک میں کھڑے ہوکر مجمع سازی نہیں کررہے، بلکہ یہ ہاؤس ہے جو آئین کے تحت چلتا ہے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ مجھے بہت افسوس ہے کہ نفرت پر مبنی ماحول قائم ہوگیا ہے۔ یہ سیاست اب سیاسی مخالفت نہیں رہ گئی بلکہ ذاتی زندگیوں پر حملہ کیا جارہا ہے۔
جب حکومتی ارکان کی جانب سے غیر اخلاقی نعرے لگے تھے تب اپوزیشن اور حکومتی ارکان کو بٹھا کر ایک ضابطہ اخلاق طے کیا گیا تھا، جس میں طے کیا گیا کہ دونوں جانب سے کوئی غیر اخلاقی نعرہ نہیں لگایا جائے گا۔ لیکن اس کے باوجود کل بے ہودہ نعرے بازی کی گئی۔
اخلاقی کمیٹی میں پارلیمانی جماعتوں کی نمائندگی ہونی چاہیے۔ میں نے حتی الوسع کوشش کی کہ ہاؤس آرڈر میں رہے، جب ایسا نہیں ہوا تو میں نے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ملک احمد خان نے اس بات پر زور دیا کہ یہ اسمبلی شتر بے مہار نہیں ہے، اسپیکر کا حق ہے کہ ہاؤس کا آرڈر برقرار رکھے۔
ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے مشہور پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے والدین نے اپنے چھوٹے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سرگودھا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممبر قومی اسمبلی (…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ ) جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے مابین فائرنگ کے…
ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے مقبول اداکار سنیل شیٹھی شوٹنگ کے دوران حادثے کا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)یوٹیلیٹی سٹورز نے چینی کے بعد چائے کی پتی کی قیمت بھی کم…
لاہور(قدرت روزنامہ)موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی گجرات میں انڈوں کی قیمت میں بڑا اضافہ…