وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ صحت میں ہنگامی طبی خدمات کی بہتری سے متعلق جائزہ اجلاس
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ صحت میں ہنگامی طبی خدمات کی بہتری سے متعلق جائزہ اجلاس ،سیکرٹری صحت اور اسپیشل سیکرٹری صحت بلوچستان کی اجلاس کو بریفنگ ۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے شمالی اور جنوبی اطراف میں دو جدید اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹراما سینٹر قائم کرنے کا حکم ، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہاہے کہ محکمہ مواصلات و تعمیرات اور محکمہ صحت کے حکام مناسب مقام کی نشادہی کریں ۔
دونوں نئے ٹراما سینٹرز کے منصوبوں کو جلد قابل عمل بنایا جائے ۔خضدار اور ژوب کے ٹراما سینٹرز کو آؤٹ سورس کرکے طبی خدمات کی فراہمی جلد شروع کی جائے ۔ہنگامی طبی سروسز کو بہتر بناکر قیمتی انسانی جانیں بچائی جاسکتی ہیں ۔
ہائیویز پر قائم ریسکیو سینٹرز کو ٹراما سینٹر سے مربوط کیا جائے۔سول سنڈیمن اسپتال میں قائم ٹراما سینٹر کی مناسب متبادل جگہ منتقلی کا جائزہ لیکر رپورٹ پیش کی جائے۔
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…
لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم…
شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں جمع…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…