عمر ایوب کے استعفیٰ کے بعد پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی جنید اکبر بھی مستعفیٰ


عمران خان تک رسائی حاصل نہیں اور نہ ہی پارٹی فیصلوں میں ان کا کوئی اختیار ہے، جنید اکبر کا شکوہ
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب کے استعفیٰ کے بعد رکن قومی اسمبلی اسمبلی جنید اکبر نے بھی مایوس ہوکر پارٹی کی کور کمیٹی سے مستعفی ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جنید اکبر نے شکوہ کیا کہ انہیں عمران خان تک رسائی حاصل نہیں اور نہ ہی پارٹی فیصلوں میں ان کا کوئی اختیار ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی ان کا گھر ہے، وہ نہ کسی گروپ کا حصہ ہیں اور نہ بنیں گے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ صرف چند مخصوص لوگ بانی پی ٹی آئی سے ملنے جاتے ہیں، لیکن وہ لوگ ہمیں بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیتے۔
علاوہ ازیں جیند اکبر نے الزام عائد کیا کہ عمران خان سے ملنے والے لوگوں کے ایک دوسرے کے ساتھ مفادات ہیں، ہمیں صرف یہ بتا دیا جاتا ہے کہ موجودہ پارٹی پالیسی بانی چیئرمین کی ہے۔ جنید اکبر نے مزید کہا کہ بدقسمتی یہی ہے کہ سارے فیصلوں کے بینیفشری یہی لوگ، ان کے خاندان کے افراد اور دوست ہیں۔
واضح رہے کہ محض دو روز قبل ہی پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری عمرایوب نے پارٹی سیکریٹری جنرل کےعہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔ ان کا یہ فیصلہ عدت نکاح کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزاؤں کے خلاف اپیلیں مسترد ہونے پر سامنے آیا تھا۔
حالیہ چند دنوں سے پی ٹی آئی رہنماؤں کے درمیان شدید اختلافات سامنے آئے ہیں۔ شیر افضل اور سینیٹر شبلی فراز نے ایک دوسرے پر کڑی تنقید کی ہے جبکہ دیگر رہنماؤں نے بھی پارٹی کی مرکزی قیادت پر الزامات عائد کیے ہیں کہ انہیں عمران خان سے ملنے نہیں دیا جاتا۔

Recent Posts

بجلی چوری روکنے اور وصولیوں کیلیے آئی ایس آئی، ایم آئی کا سپورٹ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے بجلی چوری روکنے اور وصولیوں کے لیے آخری پلان…

8 mins ago

یہ ملکی تاریخ کا بدترین بجٹ ہے جس میں سارا بوجھ عوام پر ڈال دیا گیا، شاہد خاقان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حالیہ بجٹ پاکستان…

16 mins ago

ایک سے 15 گریڈ تک نوکریاں کراچی کے مقامی افراد کو ملنی چاہئیں، ایم کیو ایم

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایک…

23 mins ago

سندھ اور پنجاب میں شدید بارش و سیلاب کا امکان، نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر فعال

لاہور(قدرت روزنامہ) این ڈی ایم اے نے پنجاب اور سندھ میں شدید بارشوں اور ممکنہ…

34 mins ago

مخصوص نشستیں؛ باپ پارٹی کو مخصوص نشستیں دینے کا فیصلہ غیرقانونی تھا، الیکشن کمیشن

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مخصوص نشستیں کیس میں الیکشن کمیشن کے مؤقف میں تضاد سامنے آگیا،…

44 mins ago

جماعت اسلامی کا ٹیکسز، مہنگی بجلی و گیس کیخلاف اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی نے بھاری ٹیکسز اور مہنگی بجلی و گیس کے خلاف اسلام…

53 mins ago