اگلا الیکشن ہر صورت ووٹنگ مشین سے ہوگا، وزیراعظم عمران خان

(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اگلا الیکشن ہر صورت میں ووٹنگ مشین سے ہوگا، اوورسیز تیار رہیں، ان کو ووٹ کا حق لے کر دیں گے . وزیر اعظم کی زیر صدارت پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں مہنگائی، بلدیاتی انتخابات، الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور اوورسیز کے ووٹ پر بحث کی گئی .

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں افغانستان کی صورتحال پر بھی کور کمیٹی ارکان کو بریفنگ دی گئی . اجلاس میں پارٹی اور حکومتی سطح پر 12 ربیع الاوّل شایان شان طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا گیا، وزیراعظم نے ملک بھر میں ہفتہ عید میلاد النبیﷺ شایان شان طریقے سے منانے کی ہدایت کردی . ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے کور کمیٹی کو مہنگائی کے اسباب اور حقائق سے عوام کا آگاہ کرنے کی ہدایت کردی . ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ ہر رکن قومی و صوبائی اسمبلی اپنے حلقوں میں جاکر عوام کو اصل صورتحال بتائے، مہنگائی پاکستان ہی نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے، پاکستان میں دوسرے ممالک کی نسبت کم مہنگائی ہے، اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ مراعات اور سبسڈی بھی دے رہے ہیں . وزیراعظم نے اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کروانے کے حق میں اپنی رائے دی، جبکہ وزیر اعظم نے سیف اللّٰہ نیازی اور عامر کیانی کو پنجاب کے دورے کرنے کی ہدایت کردی . . .

متعلقہ خبریں