فلمی کیریئر کے ابتدائی دنوں کے دوران بہت محنت کی، نواز الدین صدیقی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی نے فلمی کیریئر کے دوران اپنے ابتدائی دنوں کے دوران کی جانے والی جدوجہد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس پر کوئی گلہ شکوہ نہیں .

انکا کہنا تھا کہ اس دور کو انہوں نے اسلیے انجوائے کیا کیونکہ اس دوران ہم خیال لوگوں کے ساتھ رہتے تھے .

حال ہی میں بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران نوازالدین صدیقی نے کہا کہ اپنی مسلسل کوششوں سے اب وہ ایک مقام حاصل کرچکے ہیں . انہوں نے کہا لوگوں کو گزرے وقت پر افسوس نہیں کرنا چاہیے . انکے مطابق وہ اپنی آج کی اور گزشتہ گزری ہوئی زندگی سے خوش ہیں . اسکی وضاحت کرتے ہوئے انھوں نے کہا بڑے گھر اور گاڑیاں کوئی کارنامہ نہیں ہے، اصل کارنامہ یہ ہوتا ہے کہ آدمی وہ کام کرے جسے وہ زندگی میں کرنا چاہتا تھا .

. .

متعلقہ خبریں