کراچی میں کار چوری کی انوکھی واردات: ملزمان ایک ہی وقت میں باپ بیٹے کی کاریں لے اڑے


معلومات کرنے پر پتہ چلاپارک کرنے کے ایک گھنٹے بعد چوری ہوئی، مدعی سکندر یونس
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں راشد منہاس روڈ پر کار چوری کی انوکھی واردات، ملزمان ایک ہی وقت میں باپ بیٹے کی کاریں لے اڑے مقدمہ گلشن اقبال تھانے میں سکندر یونس کی مدعیت میں درج کرلیا۔ مدعی سکندر یونس کے مطابق راشد منہاس روڈ پر دفتر ہے زاتی کاروبار کرتا ہوں، میں اور میرا بیٹا اپنی اپنی کار میں دفتر پہنچے تھے۔
متن ایف آئی آر کے مطابق دفتر کے نیچے کار پارک کی اور اوپر چلے گئے، دو گھنٹے بعد سوک سینٹرجانے کے لیے اترے تو کاریں غائب تھی، کافی تلاش کرنے پر بھی گاڑیاں نہیں ملی۔
مدعی سکندر یونس نے بتایا کہ معلومات کرنے پر پتہ چلاپارک کرنے کے 1 گھنٹے بعد چوری ہوئی، عینی شاہد کے مطابق ایک کار میں آنے والے ملزمان نے کار چوری کی۔ پولیس کے مطابق پہلی مرتبہ دیکھا ہے کہ ایک ساتھ 2 کاریں چوری ہوئی۔ پولیس حکام کے مطابق مقدمہ درج کرکے مذید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

Recent Posts

پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی بھی مہنگی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کے نرخ میں بھی اضافہ…

4 mins ago

بجلی چوری روکنے اور وصولیوں کیلیے آئی ایس آئی، ایم آئی کا سپورٹ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے بجلی چوری روکنے اور وصولیوں کے لیے آخری پلان…

13 mins ago

یہ ملکی تاریخ کا بدترین بجٹ ہے جس میں سارا بوجھ عوام پر ڈال دیا گیا، شاہد خاقان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حالیہ بجٹ پاکستان…

21 mins ago

ایک سے 15 گریڈ تک نوکریاں کراچی کے مقامی افراد کو ملنی چاہئیں، ایم کیو ایم

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایک…

28 mins ago

سندھ اور پنجاب میں شدید بارش و سیلاب کا امکان، نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر فعال

لاہور(قدرت روزنامہ) این ڈی ایم اے نے پنجاب اور سندھ میں شدید بارشوں اور ممکنہ…

39 mins ago

مخصوص نشستیں؛ باپ پارٹی کو مخصوص نشستیں دینے کا فیصلہ غیرقانونی تھا، الیکشن کمیشن

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مخصوص نشستیں کیس میں الیکشن کمیشن کے مؤقف میں تضاد سامنے آگیا،…

49 mins ago