بجٹ کی منظوری کیساتھ آئی ایم ایف کا ڈو مور کا مطالبہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بجٹ کی منظوری کیساتھ آئی ایم ایف نے ڈو مور کا مطالبہ کر دیا .

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف 10جولائی سے قبل بجلی اور گیس کے ریٹ میں اضافہ چاہتا ہے،ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ پیشگی اقدامات کے تحت نرخوں میں اضافے پر عملدرآمد کیا جائے،بجلی مہنگی کرنے کیلئے نیپرا کے فیصلے پر فوری عملدرآمد کیا جائے،ذرائع کے مطابق نئے مالی سال میں گیس کے ریٹ بڑھا کر سبسڈی کنٹرول کی جائے،نئے قرض پروگرام کیلئے آئی ایم ایف پیشگی تمام شرائط پر عملدرآمد چاہتا ہے،آئی ایم ایف وفد کا جولائی کے دوسرے ہفتے میں پاکستان آنے کا امکان ہے .

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے بجٹ میں سخت معاشی فیصلوں کو سراہا ہے،آئی ایم ایف نے مشکل معاشی فیصلے معیشت کیلئے ضروری قرار دیئے ہیں،ٹیکس چھوٹ اور رعایتیں ختم کرنے کے فیصلے کی بھی تعریف کی گئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں