بجٹ کی منظوری کیساتھ آئی ایم ایف کا ڈو مور کا مطالبہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بجٹ کی منظوری کیساتھ آئی ایم ایف نے ڈو مور کا مطالبہ کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف 10جولائی سے قبل بجلی اور گیس کے ریٹ میں اضافہ چاہتا ہے،ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ پیشگی اقدامات کے تحت نرخوں میں اضافے پر عملدرآمد کیا جائے،بجلی مہنگی کرنے کیلئے نیپرا کے فیصلے پر فوری عملدرآمد کیا جائے،ذرائع کے مطابق نئے مالی سال میں گیس کے ریٹ بڑھا کر سبسڈی کنٹرول کی جائے،نئے قرض پروگرام کیلئے آئی ایم ایف پیشگی تمام شرائط پر عملدرآمد چاہتا ہے،آئی ایم ایف وفد کا جولائی کے دوسرے ہفتے میں پاکستان آنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے بجٹ میں سخت معاشی فیصلوں کو سراہا ہے،آئی ایم ایف نے مشکل معاشی فیصلے معیشت کیلئے ضروری قرار دیئے ہیں،ٹیکس چھوٹ اور رعایتیں ختم کرنے کے فیصلے کی بھی تعریف کی گئی ہے۔

Recent Posts

پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان اور بھارت نے اسلام آباد اور نئی دہلی میں سفارتی چینل…

11 mins ago

کراچی؛ فائرنگ سے پیپلز پارٹی کا کونسلر قتل، پولیس نے ٹارگٹ کلنگ قرار دیدیا

کراچی(قدرت روزنامہ)عوامی کالونی تھانے کی حدود کورنگی صنعتی ایریا میں نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ…

21 mins ago

سندھ حکومت کا گورنر سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ

کراچی(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے گورنر کامران ٹیسوری سے فوری مستعفی ہونے کا…

34 mins ago

پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی بھی مہنگی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کے نرخ میں بھی اضافہ…

42 mins ago

بجلی چوری روکنے اور وصولیوں کیلیے آئی ایس آئی، ایم آئی کا سپورٹ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے بجلی چوری روکنے اور وصولیوں کے لیے آخری پلان…

52 mins ago

یہ ملکی تاریخ کا بدترین بجٹ ہے جس میں سارا بوجھ عوام پر ڈال دیا گیا، شاہد خاقان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حالیہ بجٹ پاکستان…

59 mins ago