مخصوص نشستوں سے متعلق کیس؛ خیبرپختونخوا حکومت نے اضافی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرا دیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کیخلاف کیس میں خیبرپختونخوا حکومت نے اضافی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرا دیں . استدعا کی گئی ہے کہ اضافی دستاویزات کو کیس ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے .

نجی ٹی وی کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی نے کے پی اسمبلی کیلئے انتحابات میں حصہ نہیں لیا،بلوچستان عوامی پارٹی نے خواتین کی مخصوص نشستوں کی لسٹ بھی جمع نہیں کرائی،انتحابات میں حصہ نہ لینے اور لسٹ جمع نہ کرانے کے باوجود بے اے پی کو مخصوص نشستیں دی گئیں .

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کیساتھ امتیازی سلوک کیا،بلوچستان عوامی پارٹی کو مخصوص نشستیں مل سکتی ہیں تو سنی اتحاد کونسل کو بھی دی جائیں .

یاد رہے کہ سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت یکم جولائی کو ہوگی .

. .

متعلقہ خبریں