اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر آنے والی خواتین کی کارکردگی مردوں سے بہتر ہوتی ہے، چیف جسٹس


قومی اسمبلی میں متناسب نمائندگی کے ذریعے خواتین کی 50 نشستیں رکھی گئی ہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)خواتین سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ انصاف کے بغیرکوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا جبکہ خواتین کی ہرشعبہ میں نمائندگی ضروری ہے اور اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر آنے والی خواتین کی کارکردگی مردوں سے بہتر ہوتی ہے۔
’انصاف کی رسائی سب کے لیے‘ سمپوزیم سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ خواتین صرف مخصوص نشستوں پر نہیں براہ راست منتخب ہو کر بھی آسکتی ہیں، ملازمت کے مقامات پرآئین خواتین کےتحفظ کی ضمانت دیتا ہے، 5سے16سال کے بچوں کوتعلیم لازمی حاصل کرنی چاہئے، قومی اسمبلی سمیت مختلف اداروں میں مخصوص نشستیں ہیں۔
ہم اپنی ثقافت کے مثبت پہلوؤں کو کبھی کبھی بھول جاتے ہیں
انہوں نے کہا کہ اسلام نے خواتین کوبہت حقوق دیے ہیں، قرآن کاپہلا لفظ اقرا ہے جومرد وخواتین میں تفریق نہیں کرتا۔ چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے کہا کہ کسی خاتون پر جوٹی تہمت لگانے پر اسلام اور ہمارے قانون میں قذف کی حد مقرر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنی ثقافت کے مثبت پہلوؤں کو کبھی کبھی بھول جاتے ہیں، دین میں علم کا حصول مرد کے ساتھ خواتین بھی فرض کیاگیا ہے۔
ہمارے ملک میں خواتین کو وارثت کا حق نہ ملنا ایک اہم مسئلہ ہے
چیف جسٹس نے کہا کہ قومی اسمبلی میں متناسب نمائندگی کے ذریعے خواتین کی 50 نشستیں رکھی گئی ہیں، پاکستان فیڈریش ہے اور صوبوں کی بنیاد پر خواتین کی نشستیں رکھی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا مرد حضرات بھی شکایات کررہے ہیں کہ خواتین کے لئے کوٹہ سسٹم ہوتا ہے، آئین کار آرٹیکل 25 مد نظر رکھتے ہوئے خواتین کے لئے اقدام اٹھانے چاہیے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ ہمارے ملک میں خواتین کو وارثت کا حق نہ ملنا ایک اہم مسئلہ ہے۔

Recent Posts

ورلڈ کپ جیتنے کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کو روتا دیکھ کر ویرات کوہلی کی بیٹی پریشان ہو گئی

ممبئی(قدرت روزنامہ) ٹی 20ورلڈ کپ میں بھارت کی جیت پر بعض بھارتی کھلاڑی فرط جذبات…

14 mins ago

سولر پینلز انڈسٹری کو ریلیف ملنے کا امکان، نہ صرف پینل بلکہ اب انورٹرز بھی سستے ہو نگے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سولر پینلز انڈسٹری کو بجٹ 2024-25ءمیں ریلیف ملنے پر ملک میں سولر…

19 mins ago

ایم کیوایم کا صدرمملکت کے استعفے کے مطالبےکا عندیہ

کراچی (قدرت روزنامہ) رہنما ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ…

38 mins ago

بالی ووڈ کے سینئر اداکار شترو گھن سنہا بخار میں مبتلا ہو کر ہسپتال داخل ہو گئے

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سینئر اداکار شترو گھن سنہا بخار میں مبتلا ہو کر…

43 mins ago

بھارتی کرکٹر ہاردیک پانڈیا اور ان کی اہلیہ نتاشا کے مابین تلخی کی افواہ ایک بار پھر گردش کرنے لگی

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) ٹی 20ورلڈ کپ میں بھارت کی جیت کے ہنگام ایک بار پھر…

51 mins ago

لسٹ جمع کرائے بغیر مخصوص نشستوں کا دعویٰ نہیں کیاجاسکتا، بیرسٹر عقیل ملک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت کے ترجمان قانونی امور بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ…

56 mins ago