منگیتر کے ساتھ شرمناک حرکت کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی (قدرت روزنامہ)ایف آئی اے سائبرکرائم نے سوشل میڈیا پر منگیتر کو ہراساں کرنے والے ملزم اوراس کے بھائی کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے سائبرکرائم کراچی کے مطابق ایک کارروائی کے دوران ٹک ٹاک اوردیگرسماجی رابطوں کی ویب سائٹ پرمنگیتراور اس کے اہل خانہ کو ہراساں کرنے والے لیاری کے رہائشی ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ملزم روی کمار پر اپنے بھائی سنیل کمارکے ہمراہ منگیتراوراس کی فیملی کو ہراساں کرنے کا الزام ہے، ملزم روی کمارسے متاثرہ خاتون کی کئی برس سے منگنی چلی آ رہی ہے۔ملزم کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پرنازیبا مواد کمیونٹی میں پھیلانے کے سبب متاثرہ خاتون کی بہن کو طلاق ہو گئی تھی۔

ملزمان کیخلاف مقدمہ درج ہونے کے بعد ٹک ٹاک ویڈیوز بند ہوگئیں تاہم خاتون اوراہل خانہ کوعلاقے سے نکلوانے کی دھمکیاں موصول ہو رہی تھی۔

ایف آئی اے کی چھاپہ مارکارروائی کے بعد سے دونوں ملزمان روپوش ہوگئے تھے، گرفتاردونوں ملزمان کا عدالت سے 5 روزہ ریمانڈ لے لیا گیا۔

Recent Posts

ماری پیٹرولیم کی بلوچستان کے 34 اضلاع میں فلاح و بہبود کے کام کی درخواست نظر انداز

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ماری پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ نے حکومت بلوچستان کو صوبے کے 34اضلاع میں وہاں کے…

7 mins ago

کوئٹہ میں گندم اور آٹے کی قیمت میں پھر سے اضافہ ہو گیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں چند دن کے ریلیف کے بعد گندم…

18 mins ago

پشتون بیلٹ کو چھیڑا گیا تو پھر آپ کو چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی، محمود اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئر مین محمود خان…

26 mins ago

شعبان سے اغوا افراد 14 روز بعد بھی بازیاب نہ ہوسکے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)شعبان پکنک پوائنٹ سے اغوا ہونے والےافراد کو آج چودویںروز بعد بھی بازیاب نہ…

33 mins ago

وزیراعلیٰ بلوچستان کا اسپتال کا دورہ، غیر حاضر عملے کو نوکری سے نکالنے کی ہدایت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے اچانک مفتی محمود ہسپتال کا دورہ…

43 mins ago

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں یوسی و تحصیل کونسل کے چیئرمینوں کیلئے انتخابات کا اعلان

مستونگ(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے مستونگ، صحبت پور، گوادر، پنجگور میں یونین کونسل و تحصیل کونسل…

49 mins ago