پشاور:وزیراعلیٰ علی امین کا نوتھیہ بازار میں آتشزدگی کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نےپشاور کے نوتھیہ بازار میں بڑے پیمانے پر آتشزدگی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا .

وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی اور ہدایت کی ہے کہ آتشزدگی کے وجوہات معلوم کرکے رپورٹ پیش کی جائے، انہوں نے حکم دیا کہ غفلت یا کوتاہی کی صورت میں متعلقہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی .

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات کئےجائیں،انہوں نے آتشزدگی کے واقعے میں ہونے والے مالی نقصانات پر اظہار افسوس بھی کیا .

خیال رہے کہ پشاور کے علاقے گلبرگ نوتھیہ ریلوے پٹڑی کے قریب دکانوں میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی تھی،آگ لگنے کی وجہ سے 30 دکانیں اور 40 کیبن جل گئے جبکہ کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے .

حکام کا کہنا ہے کہ فائر فائٹرز نے 4 گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا، ، آگ پر قابو پانے کیلئے نوشہرہ اور ضلع خیبر سے بھی فائر وہیکلز طلب کی گئیں، 70 سے زائد ریسکیو ورکرز نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا، آگ اور دھوئیں سے 4 فائر فائٹرز کی حالت غیر ہوئی .

. .

متعلقہ خبریں