پشاور:وزیراعلیٰ علی امین کا نوتھیہ بازار میں آتشزدگی کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نےپشاور کے نوتھیہ بازار میں بڑے پیمانے پر آتشزدگی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی اور ہدایت کی ہے کہ آتشزدگی کے وجوہات معلوم کرکے رپورٹ پیش کی جائے، انہوں نے حکم دیا کہ غفلت یا کوتاہی کی صورت میں متعلقہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات کئےجائیں،انہوں نے آتشزدگی کے واقعے میں ہونے والے مالی نقصانات پر اظہار افسوس بھی کیا۔

خیال رہے کہ پشاور کے علاقے گلبرگ نوتھیہ ریلوے پٹڑی کے قریب دکانوں میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی تھی،آگ لگنے کی وجہ سے 30 دکانیں اور 40 کیبن جل گئے جبکہ کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ فائر فائٹرز نے 4 گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا، ، آگ پر قابو پانے کیلئے نوشہرہ اور ضلع خیبر سے بھی فائر وہیکلز طلب کی گئیں، 70 سے زائد ریسکیو ورکرز نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا، آگ اور دھوئیں سے 4 فائر فائٹرز کی حالت غیر ہوئی۔

Recent Posts

بلوچستان بورڈ کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحان 2024ءکے نتائج کا اعلان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن کوئٹہ کنٹرولر بورڈعابدہ کاکڑ نے…

5 mins ago

گوادر میں باڑ کی تعمیر بلوچ عوام کو اپنی ہی زمین پر غیر بنانے کی سازش ہے، بی ایس او

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی ترجمان نے ایک بیان میں پانچ جولائی کو گوادر میں…

11 mins ago

موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی سے متعلق کیس، پنجاب اور بلوچستان حکومت سے تفصیلات طلب

اسلام آباد،کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کے قیام سے متعلق کیس کی سماعت…

17 mins ago

حب سے اسمگلنگ کی کوشش ناکام، کروڑوں روپے مالیت کا کپڑا پکڑا گیا

حب(قدرت روزنامہ)بلوچستان سے کپڑے کی اسمگلنگ، 25 ہزار کلو وزنی کھیپ پکڑی گئی کسٹمز حکام…

24 mins ago

بلوچستان کی خونی شاہراہوں پر ماہ جون میں 2454 ٹریفک حادثات، 51 افراد جاں بحق

وندر(قدرت روزنامہ)بلوچستان کی خونی شاہراہوں پر روڈ ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری میڈیکل ایمرجنسی…

31 mins ago

اوتھل میں منشیات کی بھاری مقدار پکڑی گئی، ملزم گرفتار

حب(قدرت روزنامہ)اوتھل پولیس کامنشیات اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری ،SHOاوتھل کاروائی بھاری مقدار میں…

37 mins ago