حکومت نےگاڑیوں کےسالانہ ٹوکن ٹیکس میں ہوشربا اضافہ کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) :پنجاب حکومت نےگاڑیوں کےسالانہ ٹوکن ٹیکس میں ہوشربااضافہ کردیا . اضافہ موجود ہ بجٹ کے فنانس بل میں منظور کرلیا گیا .


تفصیلات کےمطابق گاڑیوں کےسالانہ ٹوکن ٹیکس اب گاڑی کی سی سی کی بجائے انوائس ویلیو پر عائد ہوگا . ایک ہزار سی سی تک گاڑیوں کی انوائس قیمت پر 2 دو فیصد سالانہ ٹوکن ٹیکس عائد کردیا گیا . اس سے پہلے ٹوکن ٹیکس گاڑیوں کی انجن سی سی کے مطابق لیا جاتا تھا . ایک ہزار سی سی سے زائد گاڑیوں کی بھاری قیمت کے باعث کیا گیا ہے . ایک ہزار سے دوہزار سی سی تک کی گاڑیوں پر انوائس قیمت کا 2فیصد سالانہ ٹوکن ٹیکس عائد کردیا گیا . 2ہزار سی سی سے زائد گاڑیوں کی انوائس قیمت پر 3 فیصد سالانہ ٹوکن ٹیکس عائد کردیا گیا .
ایک ہزار سی سی تک لائف ٹائم ٹوکن ٹیکس 15 ہزار روپے سے بڑھا کر 20 ہزار روپے کردیا گیا . ایک ہزار سی سی تک گاڑی کی ملکیت ٹرانسفر کی صورت میں نئے مالک کو دوبارہ پورا ٹوکن ٹیکس ادا کرنا پڑے گا . ہزار سی سی کی ملکیت ٹرانسفر پر دس سال تک نیا مالک 10 فیصد سالانہ رعایت کے ساتھ لائف ٹائم ٹوکن ادا کرے گا . اگر ملکیت ٹرانسفر دس سال بعد ہوگی تو لائف ٹائم ٹوکن نہیں لیا جائے گا . ٹوکن ٹیکس میں اضافہ یکم جولائی 2024 سے نافذالعمل ہوگا .

. .

متعلقہ خبریں