حکومت نےگاڑیوں کےسالانہ ٹوکن ٹیکس میں ہوشربا اضافہ کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) :پنجاب حکومت نےگاڑیوں کےسالانہ ٹوکن ٹیکس میں ہوشربااضافہ کردیا۔اضافہ موجود ہ بجٹ کے فنانس بل میں منظور کرلیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق گاڑیوں کےسالانہ ٹوکن ٹیکس اب گاڑی کی سی سی کی بجائے انوائس ویلیو پر عائد ہوگا۔ ایک ہزار سی سی تک گاڑیوں کی انوائس قیمت پر 2 دو فیصد سالانہ ٹوکن ٹیکس عائد کردیا گیا۔ اس سے پہلے ٹوکن ٹیکس گاڑیوں کی انجن سی سی کے مطابق لیا جاتا تھا۔ ایک ہزار سی سی سے زائد گاڑیوں کی بھاری قیمت کے باعث کیا گیا ہے۔ ایک ہزار سے دوہزار سی سی تک کی گاڑیوں پر انوائس قیمت کا 2فیصد سالانہ ٹوکن ٹیکس عائد کردیا گیا۔ 2ہزار سی سی سے زائد گاڑیوں کی انوائس قیمت پر 3 فیصد سالانہ ٹوکن ٹیکس عائد کردیا گیا۔
ایک ہزار سی سی تک لائف ٹائم ٹوکن ٹیکس 15 ہزار روپے سے بڑھا کر 20 ہزار روپے کردیا گیا۔ ایک ہزار سی سی تک گاڑی کی ملکیت ٹرانسفر کی صورت میں نئے مالک کو دوبارہ پورا ٹوکن ٹیکس ادا کرنا پڑے گا۔ ہزار سی سی کی ملکیت ٹرانسفر پر دس سال تک نیا مالک 10 فیصد سالانہ رعایت کے ساتھ لائف ٹائم ٹوکن ادا کرے گا۔ اگر ملکیت ٹرانسفر دس سال بعد ہوگی تو لائف ٹائم ٹوکن نہیں لیا جائے گا۔ ٹوکن ٹیکس میں اضافہ یکم جولائی 2024 سے نافذالعمل ہوگا۔

Recent Posts

کوئٹہ میں شدید گرمی اور بجلی کی بندش، اسکولوں میں بچے بے ہوش ہونے لگے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں شدید گرمی سے سکولز کے بچے متاثر ہونے اورچکر آنے ، بے…

4 mins ago

ماری پیٹرولیم کی بلوچستان کے 34 اضلاع میں فلاح و بہبود کے کام کی درخواست نظر انداز

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ماری پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ نے حکومت بلوچستان کو صوبے کے 34اضلاع میں وہاں کے…

15 mins ago

کوئٹہ میں گندم اور آٹے کی قیمت میں پھر سے اضافہ ہو گیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں چند دن کے ریلیف کے بعد گندم…

26 mins ago

پشتون بیلٹ کو چھیڑا گیا تو پھر آپ کو چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی، محمود اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئر مین محمود خان…

34 mins ago

شعبان سے اغوا افراد 14 روز بعد بھی بازیاب نہ ہوسکے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)شعبان پکنک پوائنٹ سے اغوا ہونے والےافراد کو آج چودویںروز بعد بھی بازیاب نہ…

41 mins ago

وزیراعلیٰ بلوچستان کا اسپتال کا دورہ، غیر حاضر عملے کو نوکری سے نکالنے کی ہدایت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے اچانک مفتی محمود ہسپتال کا دورہ…

51 mins ago