اسلام آباد (قدرت روزنامہ) گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں 10 سے 12 روپے فی کلواضافے کا امکان ہے۔
پاکستان بناسپتی مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین ریحان شیخ نے کہا کہ نان فائلرز کا ٹیکس 0.20 فیصد سے بڑھا کر دو فیصد کر دیا گیا ہے اس سے یکم جولائی سے تیل اور گھی کی قیمت میں 10 سے 12 روپے تک کا اضافہ ہو جائے گا جس سے ملک میں مہنگائی کی ایک نئی لہر آئےگی۔انہوں نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے بجٹ میں فاٹا پاٹا پر ٹیکس مراعات توسیع برقرار رکھی تو پھر ہم قانونی جنگ اور ہڑتال کریں گے۔چیئرمین پاکستان بناسپتی مینوفیکچرز ایسوسی ایشن شیخ عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ ملک میں گھی اور خوردنی تیل کی ملز 85 روپے فی کلو ٹیکس ادا کر رہی ہیں ، جبکہ فاٹا پاٹا میں قائم ملز کی جانب سے صرف 15 روپے فی کلو ٹیکس ادا کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ فاٹا پاٹا کی آبادی 61 لاکھ ہے تو 1 لاکھ میٹرک ٹن پام آئل درآمد کرنا چاہیے جبکہ وہاں کیلئے ساڑھے تین لاکھ ٹن خام آئل تیل درآمد کیا جارہا ہے۔
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ماری پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ نے حکومت بلوچستان کو صوبے کے 34اضلاع میں وہاں کے…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں چند دن کے ریلیف کے بعد گندم…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئر مین محمود خان…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)شعبان پکنک پوائنٹ سے اغوا ہونے والےافراد کو آج چودویںروز بعد بھی بازیاب نہ…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے اچانک مفتی محمود ہسپتال کا دورہ…
مستونگ(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے مستونگ، صحبت پور، گوادر، پنجگور میں یونین کونسل و تحصیل کونسل…