ٹی20 ورلڈ کپ2024: بھارت جنوبی افریقہ کو شکست دے کردوسری بار عالمی چیمپیئن بن گیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے فائنل میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو 7 رنز سے شکست دے کر دوسری بارعالمی چیمپیئن ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ بھارت نے ویرات کوہلی کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز کا ہدف دیا لیکن جنوبی افریقہ مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر169 رنز ہی بنا سکا۔
بھارت کے 176 اسکور کے تعاقب میں جنوبی افریقہ نے اننگز کا آغاز کیا تو اس کی پہلی وکٹ ہی 7 رنز کے مجموعی اسکور پر گرگئی جب ریزا ہینڈرکس صرف 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، دوسری وکٹ بھی محض 12 کے مجموعی اسکور پر گر گئی جب ایڈن مارکرم 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
جنوبی افریقہ کی تیسری وکٹ 70 کے مجموعی اسکور پر گری جب ٹرسٹن اسٹبس 31 رنز پر بولڈ ہو گئے، چوتھی وکٹ 106 کے مجموعی اسکور پر گری جب کوئنٹن ڈی کوک 39 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، پانچویں وکٹ 151 کے مجموعی اسکور پر گری جب ہینرک کلاسن 52 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 52 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔

جنوبی افریقہ کی چھٹی وکٹ 156 کے مجموعی اسکور پر گری جب مارکو جانسن 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، ساتویں وکٹ 161 کے مجموعی اسکور پر گری جب ڈیوڈ ملر 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، آٹھویں وکٹ 168 کے مجموعی اسکور پر گری جب کاگیسو ربادا 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے اور یوں بھارت نے یہ میچ 7 رنز سے جیت لیا۔

بھارت کی طرف سے ہاردیک پانڈیا نے 3، ارشدیپ سنگھ، جسپرت بمراہ نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ اکسر پٹیل نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
ویرات کوہلی جو اپنا آخری ٹی20 ورلڈ کپ کھیل رہے تھے، کو شاندار 76 رنز بنانے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا
اس سے قبل ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے فائنل میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، بھارت کی طرف سے روہت شرما اور ویرات کوہلی نے اننگز کا آغاز کیا تو 23 رنز کے مجموعی اسکور پر روہت شرما9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
بھارت کی دوسری وکٹ بھی 23 رنز کے مجموعی اسکور پر گر گئی جب رشبھ پنت صفر پر آؤٹ ہو گئے، تیسری وکٹ 34 کے مجموعی اسکور پر گر گئی جب سوریہ کمار یادو 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

یہ وہ موقع تھا کہ جب بھارتی ٹیم مشکلات سے دو چار ہوتی ہوئی نظر آئی لیکن پانچویں نمبر پر آنے والے اکسر پٹیل نے کریز پرآکر بھارت کی لڑکھڑاتی بیٹنگ کو سہارا دیا اور 47 رنز کی تیز ترین اننگز کھیلنے کے بعد 106 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔

بھارت کی پانچویں وکٹ 163 کے مجموعی اسکور پر گری جب بھارتی بیٹنگ کے ہیرو ویرات کوہلی 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 59 گیندوں پر 76 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

بھارت کی چھٹی وکٹ 174 کے مجموعی اسکور پر گری جب شیوم دوبے 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، ساتویں وکٹ 176 کے مجموعی اسکور پر گری جب رویندر جڈیجہ 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ ہادیک پانڈیا نے 5 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے کیشو مہاراج اور نورٹجے نے 2 ،2 جب کہ مارکو جانسن اور کاگیسو ربادا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
ایک جانب ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست بھارت ایک بار پھر ورلڈ چیمپیئن بننے کا اعزاز سمیٹنے کی کوشش میں تھا اور دوسری جانب جنوبی افریقہ کی ٹیم کینسنگٹن اوول میں اپنے ’چوکرز‘ کے ٹیگ کو ختم کرنے کی سرتوڑ کوشش کی لیکن وہ اس میں ایک بار پھر جیت کے قریب پہنچ کر پھر ہار گئے۔
دونوں ٹیموں کی سیمی فائنل کی فتوحات اس بات کی غماز تھیں کہ 20 ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ کی بہترین 2 ٹیموں نے برج ٹاؤن میں کھیلے جانے والے فائنل میں جگہ بنائی، لیکن قسمت کی دیوی نے بھارت کا ساتھ دیا اور وہ دوسری بار عالمی چیمپیئن کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی۔

ٹرینیڈاڈ میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ نے افغانستان کو شکست دے کر پہلی بار کسی بڑے ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنائی اور شائقین کو اپنی جانب متوجہ کیا، دوسری جانب بھارت نے گیانا میں انگلینڈ کے ٹائٹل کے دفاع کو مات دے کر فارمیٹ کے تیسرے فائنل میں جگہ بنائی۔
کپتان روہت شرما کو امید تھی کہ گزشتہ سال ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل اور 50 اوورز کے ورلڈ کپ میں ہارنے والی بھارتی ٹیم تیسری بار خود کو خوش قسمت ٹھہرائے گی۔

37 سالہ روہت اور 35 سالہ ویرات کوہلی دونوں ہی اپنا آخری ٹی 20 ورلڈ کپ کھیل رہے تھے اور ٹرافی جیتنا ان کے لیے بہترین الوداعی انعام تھا، جسے دونوں نے یادگار بنا دیا۔
فائنل میچ دونوں حریفوں کے لیے اعصاب شکن تھا، جنوبی افریقہ 7 بار بڑے ایونٹ میں سیمی فائنل میچ ہارنے کے بعد کسی بھی فارمیٹ میں پہلی بار ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچا تھا جب کہ بھارت اس سے قبل بھی ٹی20 ورلڈ کپ جیت چکا تھا۔

بھارت پلیئنگ الیون میں روہت شرما (کپتان)، ویرات کوہلی، رشبھ پنت (وکٹ)، سوریہ کمار یادو، شیوم دوبے، ہاردک پانڈیا، اکسر پٹیل، رویندر جڈیجہ، ارشدیپ سنگھ، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ شامل ہیں۔
جنوبی افریقہ پلیئنگ الیون میں کوئنٹن ڈی کوک (وکٹ)، ریزا ہینڈرکس، ایڈن مارکرم (کپتان)، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، ٹرسٹن اسٹبس، مارکو جانسن، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا، اینریچ نورٹجے، تبریز شمسی شامل ہیں۔

Recent Posts

کوئٹہ میں گندم اور آٹے کی قیمت میں پھر سے اضافہ ہو گیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں چند دن کے ریلیف کے بعد گندم…

1 min ago

پشتون بیلٹ کو چھیڑا گیا تو پھر آپ کو چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی، محمود اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئر مین محمود خان…

9 mins ago

شعبان سے اغوا افراد 14 روز بعد بھی بازیاب نہ ہوسکے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)شعبان پکنک پوائنٹ سے اغوا ہونے والےافراد کو آج چودویںروز بعد بھی بازیاب نہ…

16 mins ago

وزیراعلیٰ بلوچستان کا اسپتال کا دورہ، غیر حاضر عملے کو نوکری سے نکالنے کی ہدایت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے اچانک مفتی محمود ہسپتال کا دورہ…

26 mins ago

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں یوسی و تحصیل کونسل کے چیئرمینوں کیلئے انتخابات کا اعلان

مستونگ(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے مستونگ، صحبت پور، گوادر، پنجگور میں یونین کونسل و تحصیل کونسل…

32 mins ago

شمس بلوچ کی جبری گمشدگی کو 14 برس بیت گئے، اہلخانہ کی بحفاظت بازیابی کی اپیل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ وائس فار جسٹس نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ قوم پرست…

40 mins ago