وزیر اعلیٰ کی ہدایات پر افسران متحرک، کمشنر ، ڈی جی ایل ڈی، ایم ڈی واسا کے شہر بھر کے دورے


لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر واسا لاہور شہر بھرمیں متحرک رہی۔ کمشنر لاہور زید بن مقصود، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا ایم ڈی واسا غفران احمد کے ہمراہ شہر بھر کے دورے کیے۔ نشیبی علاقوں قرطبہ چوک،لکشمی چوک سمیت شہر بھر کی اہم شاہراہوں اور شہر بھر کے مختلف انڈر پاسز کا معائنہ کیا۔ کمشنر لاہور زید بن مقصود نے شہر بھر کی تمام شاہراہوں سے تمام سائیڈ پونڈنگ پوائنٹس کو فوری کلیئر کرنے اور نشیبی علاقوں میں پانی کی فوری نکاسی کے لیے خصوصی انتظامات کرنے کی ہدایات کیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ تمام ہیوی مشینری اور آلات کو چیک کریں اور انہیں سٹینڈ بائی پر رکھیں۔عوام کو بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایات بھی کیں۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے مون سون کیمپس پر تیاریوں کو سراہا۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے مزید بارشوں سے قبل تمام ڈسپوزل اسٹیشن کی سکرینوں کو صاف رکھنے کی ہدایات دیں۔

Recent Posts

کوئٹہ میں گندم اور آٹے کی قیمت میں پھر سے اضافہ ہو گیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں چند دن کے ریلیف کے بعد گندم…

8 mins ago

پشتون بیلٹ کو چھیڑا گیا تو پھر آپ کو چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی، محمود اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئر مین محمود خان…

17 mins ago

شعبان سے اغوا افراد 14 روز بعد بھی بازیاب نہ ہوسکے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)شعبان پکنک پوائنٹ سے اغوا ہونے والےافراد کو آج چودویںروز بعد بھی بازیاب نہ…

23 mins ago

وزیراعلیٰ بلوچستان کا اسپتال کا دورہ، غیر حاضر عملے کو نوکری سے نکالنے کی ہدایت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے اچانک مفتی محمود ہسپتال کا دورہ…

33 mins ago

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں یوسی و تحصیل کونسل کے چیئرمینوں کیلئے انتخابات کا اعلان

مستونگ(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے مستونگ، صحبت پور، گوادر، پنجگور میں یونین کونسل و تحصیل کونسل…

40 mins ago

شمس بلوچ کی جبری گمشدگی کو 14 برس بیت گئے، اہلخانہ کی بحفاظت بازیابی کی اپیل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ وائس فار جسٹس نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ قوم پرست…

47 mins ago