ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کا اختتام: کس کو کیا اور کتناانعام ملا؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹ ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے پورے ایونٹ میں ناقابل شکست رہی، بھارتی کرکٹ ٹیم کی کامیابیوں میں جہاں بلے بازوں کا اہم کرداررہا وہاں بولرز بھی کامیابیاں سیمٹنے میں بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالتے رہے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم پر ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے پرانعامات کی بارش بھی کی گئی، فائنل میچ میں جہاں ویرات کوہلی نے اپنے آخری ٹی20 ورلڈ کپ کو یادگاربنایا وہاں 76 رنز کی شانداراننگزکھیلنے پرمین آف دی میچ بھی قرار پائے۔
جسپرت بمراہ کی لاجواب گیندبازی نے ایک بارپھرثابت کیا کہ وہ دُنیائے کرکٹ کے بہترین بولرہیں، ریورس سوینگ کے ماہر جسپرت بمراہ کو ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے سب سے بہترین بولرکے ٹائٹل سے نوازا گیا، وہ پلیئرآف دی سیریز کا ایوارڈ بھی لے اڑے۔
اس کے علاوہ بھارتی کرکٹ ٹیم کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اعلان کے مطابق ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے چیمپیئن کا ٹائٹل حاصل کرنے پر 24 لاکھ 50 ہزارامریکی ڈالرانعام بھی دیا گیا جو کہ پاکستانی 68 کروڑ 28 لاکھ 75 ہزار روپے بنتے ہیں۔
اسی طرح آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ رنراپ ٹیم جنوبی افریقہ کو 12 لاکھ 80 ہزارجو کہ پاکستانی روپوں میں 35کروڑ67 لاکھ 67 ہزار بنتے ہیں دیے گئے۔
اس کے علاوہ سیمی فائنلز تک رسائی حاصل کرنے والی ٹیموں جن میں افغانستان اور انگلینڈ کو 7 لاکھ 87 ہزار 5 سو امریکی ڈالرز دیے گئے۔
آئی سی سی کے اعلان کے مطابق سپر 8 مرحلے سے سیمی فائنل کےلیےکوالیفائی نہ کرنے والی4 ٹیموں کو 3 لاکھ 82 ہزار 5 سو ڈالرز دیے گئے۔
اسی طرح آئی سی سی کے اعلان کے مطابق میچ جیتنے والی ہر ٹیم کو31 ہزار ایک سو 54 ڈالرز جب کہ 9ویں سے 12 ویں پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کو 2 لاکھ 47 ہزار 5 سو ڈالرز اور 13 ویں سے 20 ویں پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کو 2 لاکھ 25 ہزار ڈالرز دیے گئے۔

Recent Posts

کوئٹہ میں گندم اور آٹے کی قیمت میں پھر سے اضافہ ہو گیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں چند دن کے ریلیف کے بعد گندم…

2 mins ago

پشتون بیلٹ کو چھیڑا گیا تو پھر آپ کو چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی، محمود اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئر مین محمود خان…

11 mins ago

شعبان سے اغوا افراد 14 روز بعد بھی بازیاب نہ ہوسکے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)شعبان پکنک پوائنٹ سے اغوا ہونے والےافراد کو آج چودویںروز بعد بھی بازیاب نہ…

18 mins ago

وزیراعلیٰ بلوچستان کا اسپتال کا دورہ، غیر حاضر عملے کو نوکری سے نکالنے کی ہدایت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے اچانک مفتی محمود ہسپتال کا دورہ…

27 mins ago

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں یوسی و تحصیل کونسل کے چیئرمینوں کیلئے انتخابات کا اعلان

مستونگ(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے مستونگ، صحبت پور، گوادر، پنجگور میں یونین کونسل و تحصیل کونسل…

34 mins ago

شمس بلوچ کی جبری گمشدگی کو 14 برس بیت گئے، اہلخانہ کی بحفاظت بازیابی کی اپیل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ وائس فار جسٹس نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ قوم پرست…

41 mins ago