اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معیشت کو مستحکم اور مضبوط کرنے کے لیے ایس آئی ایف سی کی کاوشیں جاری و ساری ہیں۔ پاکستان میں آئی ٹی سیکٹر کو فروغ دینے کے لیے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے اقدامات کے ثمرات نظر آنے لگے ہیں۔ ایس آئی ایف سی کی کاوشوں کی بدولت نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن، الائیڈ آسٹریلیا اور ٹیک ویلی پاکستان کے مابین اہم معاہدہ طے پا گیا ہے۔
معاہدے کے مطابق پاکستان میں کروم بک مینوفیکچرنگ اسمبلی قائم کی جائے گی۔ الائیڈ کارپوریشن آسٹریلیا کے سی ای او اور بانی ارون سیٹھر جیکسن نے اس اہم معاہدے کے بارے میں بتایا کہ ’ہم نے این آر ٹی سی کے ساتھ پاکستان کے اندر کروم بک بنانے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں اور پاکستان کی وزارت تعلیم کیساتھ ایک اور معاہدے کا بھی اعلان کیا ہے۔
ارون سیٹھر جیکسن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں طلبا کو گوگل الائیڈ اور ٹیک ویلی کے ذریعے وزارت تعلیم سے 5 لاکھ کروم بکس فراہم کی جائیں گی، این آر ٹی سی کی عالمی معیار کی سہولیات کی بدولت اب یہ ڈیوائسز پاکستان میں خود پاکستانی تیار کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے بہت پُر جوش ہیں۔ اس منصوبے سے پاکستان میں نہ صرف طلبا مستفید ہوں گے بلکہ روزگار کے بھی بہترین مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ میں ایس آئی ایف سی اور وزارت تعلیم کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے اس شراکت داری میں مدد فراہم کی۔ الائیڈ کارپوریشن اس بہترین شراکت دادی کے نتائج دیکھنے کے لیے منتظر ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…
پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…
لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…
لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…
ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…
کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…