ٹی20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم ناکام کیوں ہوئی؟ وہاب ریاض نے اہم رپورٹ پیش کردی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرکٹ ٹیم کے سینیئر منیجر و سلیکٹر وہاب ریاض نے آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2024 میں گرین شرٹس کی ناقص کارکردگی پر مبنی رپورٹ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو جمع کرا دی ہے۔ رپورٹ میں ٹی20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی سُپر8 مرحلے تک رسائی میں ناکامی کی وجوہات بتائی گئی ہیں۔
پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہاب ریاض نے ڈائریکٹر پی سی بی عثمان واہلہ کو رپورٹ جمع کرائی ہے۔ منیجر منصور رانا کی رپورٹ بھی اس کے ساتھ منسلک ہے، وہاب ریاض نے رپورٹ میں ورلڈ کپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کی وجوہات بتائی ہے اور مستقبل کے لیے تجاویز بھی دی ہیں۔
ذرائع کے مطابق وہاب ریاض نے رپورٹ میں کہا ہے کہ قومی ٹیم نے بھروپر صلاحیت کے مطابق (سکل فل) کرکٹ نہیں کھیلی۔ کھلاڑیوں کو اپنی مہارت کے مطابق کھیلنا چاہیے تھا، کھلاڑیوں میں کو آرڈینیشن اور پلان پر عمل درآمد کا فقدان بھی نظر آیا۔ کھلاڑیوں کو باہمی کوآرڈینیشن اور جذبے کے ساتھ کھیلنا چاہیے تھا۔ بھارت کے خلاف میچ میں جیت کے ارادے کو نہیں چھوڑنا چاہیے تھا۔
وہاب ریاض نے رپورٹ کیا کہ قومی ٹیم ایک جان ہوکر نہیں کھیلی۔ انہوں نے پی سی بی کو مستقبل میں کرکٹ کی بہتری سے متعلق تجاویز بھی دیں۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں ہی باہر ہوگئی تھی۔گرین شرٹس نے آئرلینڈ اور کینیڈا کے خلاف کامیابی حاصل کی جبکہ بھارت اور امریکا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Recent Posts

وومن کرائسز مراکز کے قیام سے خواتین کو فوری تحفظ فراہم کیا جاسکے گا، ربابہ بلیدی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے وومن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا…

7 mins ago

فوجی کارروائیوں سے بلوچ قوم میں ناراضگی پائی جاتی ہے، نواب رئیسانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعلیٰ بلوچستان و چیف آف سراوان نواب محمد اسلم رئیسانی نے سماجی رابطے…

17 mins ago

آواران سے لاپتا عبدالحئی بلوچ کو بحفاظت بازیاب کرایا جائے، وی بی ایم پی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے بیان میں کہا…

24 mins ago

آئی ایم ایف کی شرائط پر فنانس بل کے نفاذ سے مہنگائی بڑھے گی، بلوچستان بار کونسل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان بار کونسل کے جاری بیان میں آئی ایم ایف کی شرائط پر فنانس…

33 mins ago

کوئٹہ میں شدید گرمی اور بجلی کی بندش، اسکولوں میں بچے بے ہوش ہونے لگے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں شدید گرمی سے سکولز کے بچے متاثر ہونے اورچکر آنے ، بے…

39 mins ago

ماری پیٹرولیم کی بلوچستان کے 34 اضلاع میں فلاح و بہبود کے کام کی درخواست نظر انداز

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ماری پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ نے حکومت بلوچستان کو صوبے کے 34اضلاع میں وہاں کے…

51 mins ago