ایف آئی اے کی بڑی کارروائی ، غیر قانونی ٹریول ایجنسی چلانے والے 2 ملزمان گرفتار، درجنوں پاسپورٹس، جعلی لیٹر ہیڈز و دیگر سامان برآمد
چھاپے کے نتیجے میں ملزمان عابد حسین ولد عبدالغفور اور احمر آفاق ولد آفاق احمد کو مقدمہ الزام نمبر 142/2021 زیر دفعہ 6 (1) (g) (h) پاسپورٹ ایکٹ 1974 اور تعزیرات پاکستان کی دفعات 420،468،471 کے تحت سب انسپکٹر منظور احمد عباسی نے درج کرکے گرفتار کر لیا . ملزمان عابد حسین ولد عبدالغفور اور احمر آفاق ولد آفاق احمد میسرز کاروان زائر الحسین ٹریول اینڈ ٹورز کے نام سے ملزم ارشد حسین ولد عبدالغفور کے ساتھ ملی بھگت سے غیر قانونی طور پر دفتر چلا رہے تھے . ملزمان کے قبضے سے پاسپورٹ کے ساتھ ساتھ مختلف ٹریول ایجنسیوں کے دیگر جعلی لیٹر ہیڈز ، وزیٹنگ کارڈ ، ڈاک ٹکٹ بشمول اوکے ٹو بورڈ اسٹیمپ اور آئی اے ٹی اے ڈاک ٹکٹ وغیرہ برآمد کیے گئے ہیں . ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے . . .