ایران: قبل ازوقت صدارتی انتخابات میں کوئی امیدوار 50 فیصد سے زیادہ ووٹ نہ لے سکا، اب کیا ہوگا؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایران میں 28 جون کو ہونے والے قبل از وقت صدارتی انتخابات میں کوئی بھی امیدوار 50 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے جس کے باعث اب ملک میں دوبارہ پولنگ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی وزارت داخلہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 5 جولائی کو ایران میں دوبارہ پولنگ ہوگی۔ اب دوسرے مرحلے میں صدارتی امیدواروں مسعود پزیشکیان اور سعید جلیلی مدمقابل ہوں گے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 28 جون کو ہونے والے انتخابات میں صدارتی امیدوار مسعود پزیشکیان نے تقریباً ایک کروڑ 40 لاکھ ووٹ حاصل کیے اور سب سے آگے رہے جبکہ ان کے مدمقابل سعید جلیلی نے 95 لاکھ ووٹ حاصل کیے۔
صدارتی امیدوار محمد باقر 34 لاکھ ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے، جبکہ چوتھے نمبر پر آنے والے محمدی محض نے 2 لاکھ سے زیادہ ووٹ لیے۔
الیکشن کمیشن آف ایران نے بتایا ہے کہ قبل ازوقت ہونے والے صدارتی انتخابات میں ووٹر ٹرن آؤٹ 40 فیصد رہا ہے، جبکہ 2021 میں جب انتخابات ہوئے تو ٹرن آؤٹ 48 فیصد تھا۔
واضح رہے کہ ایران کے سابق صدر ابراہیم رئیسی گزشتہ ماہ ساتھیوں سمیت ہیلی کاپٹر کے حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے جس کے باعث ملک میں قبل ازوقت انتخابات منعقد ہوئے۔

Recent Posts

فوجی کارروائیوں سے بلوچ قوم میں ناراضگی پائی جاتی ہے، نواب رئیسانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعلیٰ بلوچستان و چیف آف سراوان نواب محمد اسلم رئیسانی نے سماجی رابطے…

7 mins ago

آواران سے لاپتا عبدالحئی بلوچ کو بحفاظت بازیاب کرایا جائے، وی بی ایم پی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے بیان میں کہا…

14 mins ago

آئی ایم ایف کی شرائط پر فنانس بل کے نفاذ سے مہنگائی بڑھے گی، بلوچستان بار کونسل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان بار کونسل کے جاری بیان میں آئی ایم ایف کی شرائط پر فنانس…

23 mins ago

کوئٹہ میں شدید گرمی اور بجلی کی بندش، اسکولوں میں بچے بے ہوش ہونے لگے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں شدید گرمی سے سکولز کے بچے متاثر ہونے اورچکر آنے ، بے…

29 mins ago

ماری پیٹرولیم کی بلوچستان کے 34 اضلاع میں فلاح و بہبود کے کام کی درخواست نظر انداز

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ماری پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ نے حکومت بلوچستان کو صوبے کے 34اضلاع میں وہاں کے…

40 mins ago

کوئٹہ میں گندم اور آٹے کی قیمت میں پھر سے اضافہ ہو گیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں چند دن کے ریلیف کے بعد گندم…

51 mins ago