جوڈیشل کمپلیکس کے باہر عمر ایوب سے ہاتھا پائی کس نے کی؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیس کے باہر پی ٹی آئی کارکنان کی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرعمر ایوب سے ہاتھا پائی کے واقعے کی انکوائری رپورٹ مرتب کرلی ہے، رپورٹ 2 جولائی کو اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو پیش کی جائے گی۔
گزشتہ دنوں بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف عدت کیس کی سماعت کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنان نے قیادت سے احتجاج کی کال دینے کا مطالبہ کیا تھا۔
تحریک انصاف کے کارکنان نے عمرایوب پرغصے کا اظہار کیا تھا، عمرایوب بمشکل وہاں سے گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوئے تھے، عمر ایوب اور پی ٹی آئی کارکنان میں دھکم پیل بھی ہوئی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف نے مذکوربالا واقعے کی انکوائری رپورٹ تیار کرلی ہے، رپورٹ میں شیرافضل مروت کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔
رپورٹ میں شیرافضل مروت کے پارٹی رہنماؤں کے خلاف بیانات کا حوالہ دے کر کہا گیا ہے کہ شیرافضل مروت پی ٹی آئی کے احتجاج کی قیادت کرنا چاہتے ہیں۔
تحریک انصاف میں گروپنگ
دوسری جانب تحریک انصاف میں گروپنگ کی خبریں بھی سرگرم ہیں کہ پی ٹی آئی کے21 ارکان قومی اسمبلی نے الگ گروپ بنانے کا عندیہ دیا ہے۔
یہ خبریں بھی زیر گردش ہیں کہ شہریار آفریدی کے استعفیٰ سے متعلق بیان کے بعد27 سے زائد ممبران نے استعفوں پر مشاورت کی جبکہ شاندانہ گلزار اور شیر افضل مروت سمیت متعدد ممبران نے پارٹی قیادت کی نااہلی پراحتجاج بھی کیا۔

Recent Posts

کوئٹہ میں خواتین کیلئے پنک بس سروس جلد فعال کی جائے، عورت فاﺅنڈیشن

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)عورت فاﺅنڈیشن کے خواتین نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ…

1 min ago

ہزارہ ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں کو شدید گرمی میں پینے کا پانی فراہم کیا جائے، مکینوں کا مطالبہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے رہائشیوں علی حسن میر اور دیگر نے حکومت اور محکمہ واسا سے…

6 mins ago

بلوچستان بورڈ کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحان 2024ءکے نتائج کا اعلان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن کوئٹہ کنٹرولر بورڈعابدہ کاکڑ نے…

12 mins ago

گوادر میں باڑ کی تعمیر بلوچ عوام کو اپنی ہی زمین پر غیر بنانے کی سازش ہے، بی ایس او

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی ترجمان نے ایک بیان میں پانچ جولائی کو گوادر میں…

19 mins ago

موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی سے متعلق کیس، پنجاب اور بلوچستان حکومت سے تفصیلات طلب

اسلام آباد،کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کے قیام سے متعلق کیس کی سماعت…

24 mins ago

حب سے اسمگلنگ کی کوشش ناکام، کروڑوں روپے مالیت کا کپڑا پکڑا گیا

حب(قدرت روزنامہ)بلوچستان سے کپڑے کی اسمگلنگ، 25 ہزار کلو وزنی کھیپ پکڑی گئی کسٹمز حکام…

31 mins ago