مشرقی بلوچستان میں طوفانی بارش سے 6 افراد جاں بحق، بلوچستان کو کے پی سے ملانے والی ہائی وے بند


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے مشرقی حصے میں 5 روز سے جاری شدید بارشوں کے باعث 6 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے۔
مشرقی بلوچستان کے کوہ سلیمان رینج میں موسلادھاربارش کے باعث بعض مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ بھی دیکھنے میں آئی۔
شدید بارشوں سے بلوچستان کو خیبرپختونخوا سے ملانے والی این70 ہائی وے دھاناسر ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی جس کے باعث ہائی وے پر بڑی تعداد میں گاڑیاں پھنس گئیں، مسلسل بارش کے باعث ہونے والے مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے۔
ادھر ضلع ژوب اور شیرانی میں بارشوں کے بعد ژوب ڈیرہ اسماعیل خان شاہراہ کو دنہ سر کے مقام پر بند کردیا گیا۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج اسلام آباد، مری،گلیات،گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ، بالاکوٹ، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور سوات میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
مزید برآں خبیرپختونخوا کے چند مقامات، بلوچستان میں خضدار، آواران، لسبیلہ جبکہ آزاد کشمیر میں بھی بارش کا امکان ہے۔

Recent Posts

آج کی قانون سازی کے بعد آرمی چیف کی مدت ملازمت کم ہوگئی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے…

13 mins ago

وزیر اعظم کا وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ میں ردوبدل اور اضافے کا فیصلہ…

17 mins ago

جنرل عاصم منیر 2028 تک چیف آف آرمی سٹاف رہیں گے، خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی…

19 mins ago

بیوی کی کال نے شوہر کو84کروڑروپے کامالک بنادیا

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)جب دفتر جاتے ہوئے راستے میں آپ کو یاد آئے کہ لنچ باکس…

30 mins ago

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ…

33 mins ago

تھانیدارشوہر کے مبینہ تشددکےبعد اداکارہ نرگس پر ایک اور مشکل آن پڑی

  لاہور (قدرت روزنامہ)شوہر کے مبینہ تشدد کا شکار اداکارہ نرگس ہسپتال پہنچ گئیں۔اداکارہ نرگس…

1 hour ago