ایک سیاسی جماعت سپریم کورٹ کے فیصلے کی تشریح کی بنیاد پر نا اہل ہوئی: جسٹس اطہر من اللہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ انتخابات پر لگائے الزامات کو نظر انداز کرکے ووٹرز کے حقوق کے معاملے میں اندھی نہیں ہو سکتی، آئین سپریم کورٹ کو مکمل انصاف کا اختیار دیتا ہے۔
سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے اضافی نوٹ میں لکھا کہ بادی النظر میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی تشریح غلط ہوئی، ایک بڑی سیاسی جماعت کو انتخابی عمل سے نکال کر ووٹرز کو بنیادی حق سے محروم کر دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا مقصد کسی بھی سیاسی جماعت کو انتخابات سے باہر کرنا نہیں تھا۔
جسٹس اطہر نے اضافی نوٹ میں مزید لکھا کہ الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا ایک سیاسی جماعت سپریم کورٹ کے فیصلے کی تشریح کی بنیاد پر نا اہل ہوئی، سپریم کورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح سے بڑی سیاسی جماعت کو انتخابی عمل سے نکالا گیا۔
انہوں نے مزید لکھا کہ وکیل الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی امیدواروں کو آزاد حیثیت دینے کا فیصلہ آر اوز پر ڈالنے کی کوشش کی، الیکشن کمیشن نے مطمئن کرنا ہے کہ سیاسی جماعت کس جواز پر انتخابی عمل سے باہر ہوئی، الیکشن کمیشن مطمئن کرنے میں ناکام رہا تو اس کی آئینی ذمہ داری پر سنجیدہ سوالات اُٹھیں گے۔

Recent Posts

مرحوم واجہ بشیر احمد بلوچ پبلک لائبریری جلد بحال کی جائے، تربت کے طلبا کا مطالبہ

تربت(قدرت روزنامہ)کلاتک سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے کہا ہے کہ ہمیں انتہائی افسوس کے…

9 mins ago

کوئٹہ میں خواتین کیلئے پنک بس سروس جلد فعال کی جائے، عورت فاﺅنڈیشن

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)عورت فاﺅنڈیشن کے خواتین نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ…

27 mins ago

ہزارہ ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں کو شدید گرمی میں پینے کا پانی فراہم کیا جائے، مکینوں کا مطالبہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے رہائشیوں علی حسن میر اور دیگر نے حکومت اور محکمہ واسا سے…

32 mins ago

بلوچستان بورڈ کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحان 2024ءکے نتائج کا اعلان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن کوئٹہ کنٹرولر بورڈعابدہ کاکڑ نے…

38 mins ago

گوادر میں باڑ کی تعمیر بلوچ عوام کو اپنی ہی زمین پر غیر بنانے کی سازش ہے، بی ایس او

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی ترجمان نے ایک بیان میں پانچ جولائی کو گوادر میں…

45 mins ago

موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی سے متعلق کیس، پنجاب اور بلوچستان حکومت سے تفصیلات طلب

اسلام آباد،کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کے قیام سے متعلق کیس کی سماعت…

50 mins ago