وزیر دفاع کے بیان کا انداز پاک افغان تعلقات بہتر ہونے کی علامت نہیں: فضل الرحمان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان کا انداز پاک افغان تعلقات بہتر ہونے کی علامت نہیں۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کے برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو پر ردعمل میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ جہاں ایسی جنگی تربیت کے نتیجے میں فیصلے ہوں گے تو پھر اسی طرح ہوگا، ایسے فیصلوں سے پھر خطے میں کوئی ہمارا دوست نہیں رہے گا۔
جے یو آئی سربراہ نے مزید کہا کہ نہ ہماری آنکھیں کھلی ہیں اور نہ ہی ہمارے دل کی آنکھیں کھلی ہیں۔
خیال رہے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا تھا کہ افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو پہلے بھی نشانہ بنایا ہے اور آئندہ بھی بنائیں گے، آپریشن ’عزمِ استحکام‘ فوج کی نہیں بلکہ حکومت کی ضرورت ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا کہ افغان حکومت سے تعاون کی امید تھی لیکن وہ عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کرنے کو تیار نہیں، ہم حملے کرنے والوں کو کیک پیسٹری تو کھلائیں گے نہیں۔

Recent Posts

پنجگور ضلعی انتظامیہ تعلیمی اداروں کو تحفظ فراہم کرے، بی این پی کا مطالبہ

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور بے امنی کی لپیٹ میں ہے یہاں نہ تعلیمی ادارے محفوظ ہیں نہ…

3 mins ago

بلوچستان آنے والے جیولرز کو تحفظ دیا جائے، آل پاکستان سرافہ یونین

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)آل پاکستان سرافہ جیمز اینڈ جیولرز گروپ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رانا آصف رمضان…

10 mins ago

مرحوم واجہ بشیر احمد بلوچ پبلک لائبریری جلد بحال کی جائے، تربت کے طلبا کا مطالبہ

تربت(قدرت روزنامہ)کلاتک سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے کہا ہے کہ ہمیں انتہائی افسوس کے…

22 mins ago

کوئٹہ میں خواتین کیلئے پنک بس سروس جلد فعال کی جائے، عورت فاﺅنڈیشن

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)عورت فاﺅنڈیشن کے خواتین نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ…

41 mins ago

ہزارہ ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں کو شدید گرمی میں پینے کا پانی فراہم کیا جائے، مکینوں کا مطالبہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے رہائشیوں علی حسن میر اور دیگر نے حکومت اور محکمہ واسا سے…

45 mins ago

بلوچستان بورڈ کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحان 2024ءکے نتائج کا اعلان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن کوئٹہ کنٹرولر بورڈعابدہ کاکڑ نے…

52 mins ago