ورلڈکپ جیتنے کے بعد کوہلی کی فیملی کو ویڈیو کال، دلچسپ انداز سوشل میڈیا پر وائرل

بارباڈوس(قدرت روزنامہ)ٹی20 ورلڈکپ فائنل جیتنے کے بعد ویرات کوہلی کی میدان پر فیملی کیساتھ دلچسپ انداز میں کی گئی گفتگو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلی .

بارباڈوس میں بھارت نے جنوبی افریقا کو سنسنی خیز مقابلے میں 7 رنز سے شکست دے کر دوسری بار آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا .

اہم معرکے میں بھارتی ٹیم کی جیت میں ویرات کوہلی نے اہم کردار ادا کرتے ہوئے 59 گیندوں پر 76 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 2 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے .

ٹی20 ورلڈکپ جیتنے کے بعد کوہلی نے بارباڈوس کے میدان میں ہی موبائل پر اپنی فیملی سے ویڈیو کال پر گفتگو کی، بظاہر وہ اپنی اہلیہ انوشکا شرما اور بچوں کیساتھ بات چیت کررہے تھے جس پر کیمرے نے انکے دلچسپ انداز کو محفوظ کرلیا .


واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ جیتنے کے بعد ویرات کوہلی اور کپتان روہت شرما نے ٹی20 انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں