ورلڈکپ جیتنے کے بعد کوہلی کی فیملی کو ویڈیو کال، دلچسپ انداز سوشل میڈیا پر وائرل

بارباڈوس(قدرت روزنامہ)ٹی20 ورلڈکپ فائنل جیتنے کے بعد ویرات کوہلی کی میدان پر فیملی کیساتھ دلچسپ انداز میں کی گئی گفتگو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلی۔

بارباڈوس میں بھارت نے جنوبی افریقا کو سنسنی خیز مقابلے میں 7 رنز سے شکست دے کر دوسری بار آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔اہم معرکے میں بھارتی ٹیم کی جیت میں ویرات کوہلی نے اہم کردار ادا کرتے ہوئے 59 گیندوں پر 76 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 2 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔

ٹی20 ورلڈکپ جیتنے کے بعد کوہلی نے بارباڈوس کے میدان میں ہی موبائل پر اپنی فیملی سے ویڈیو کال پر گفتگو کی، بظاہر وہ اپنی اہلیہ انوشکا شرما اور بچوں کیساتھ بات چیت کررہے تھے جس پر کیمرے نے انکے دلچسپ انداز کو محفوظ کرلیا۔

واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ جیتنے کے بعد ویرات کوہلی اور کپتان روہت شرما نے ٹی20 انٹرنیشنلز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

Recent Posts

پنجگور ضلعی انتظامیہ تعلیمی اداروں کو تحفظ فراہم کرے، بی این پی کا مطالبہ

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور بے امنی کی لپیٹ میں ہے یہاں نہ تعلیمی ادارے محفوظ ہیں نہ…

4 mins ago

بلوچستان آنے والے جیولرز کو تحفظ دیا جائے، آل پاکستان سرافہ یونین

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)آل پاکستان سرافہ جیمز اینڈ جیولرز گروپ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رانا آصف رمضان…

12 mins ago

مرحوم واجہ بشیر احمد بلوچ پبلک لائبریری جلد بحال کی جائے، تربت کے طلبا کا مطالبہ

تربت(قدرت روزنامہ)کلاتک سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے کہا ہے کہ ہمیں انتہائی افسوس کے…

24 mins ago

کوئٹہ میں خواتین کیلئے پنک بس سروس جلد فعال کی جائے، عورت فاﺅنڈیشن

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)عورت فاﺅنڈیشن کے خواتین نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ…

42 mins ago

ہزارہ ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں کو شدید گرمی میں پینے کا پانی فراہم کیا جائے، مکینوں کا مطالبہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے رہائشیوں علی حسن میر اور دیگر نے حکومت اور محکمہ واسا سے…

47 mins ago

بلوچستان بورڈ کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحان 2024ءکے نتائج کا اعلان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن کوئٹہ کنٹرولر بورڈعابدہ کاکڑ نے…

54 mins ago