کوہ سلیمان رینج میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ، کئی گاڑیاں پھنس گئیں، ہلاکتیں

ڈیرہ غازی خان (قدرت روزنامہ) مشرقی بلوچستان کے کوہ سلیمان رینج میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کئی شاہراہیں ٹریفک کے لیے بند ہیں اور بڑی تعداد میں گاڑیاں پھنس گئیں جبکہ بلوچستان میں 5 روز سے جاری بارشوں سے اموات کی تعداد 6 ہوگئی۔

مشرقی بلوچستان کے کوہ سلیمان رینج میں موسلادھار بارش کے باعث کوئٹہ، چمن، ژوب مغل کوٹ سیکشن پر کوہ سلیمان کے دانہ سر رینج کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے۔لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے کوئٹہ ڈیرہ اسماعیل خان شاہراہ دانہ سر کے مقام پر ٹریفک کے لیے بند ہے، بلوچستان کو خیبرپختونخوا سے ملانے والی این 70 ہائی وے بھی ٹریفک کے لیے بند ہے جبکہ بڑی تعداد میں گاڑیاں پھنس گئیں۔

پی ڈی ایم اے حکام نے پشاور، سوات، اسلام آباد اور پنڈی سے آنے والی ٹرانسپورٹ ڈی آئی خان پر روکنے کی ہدایات کی ہے، ژوب اور قلعہ سیف اللّٰہ جانے والی ٹرانسپورٹ کو بھی روکنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق پھنسے مسافروں کو ریسکیو و ریلیف کے لیے ٹیمیں روانہ ہوگئی ہیں، لینڈ سلائیڈنگ کا ملبہ ہٹانے کے لیے کام کیا جارہا ہے۔

Recent Posts

پاکستان سے متعلق امریکی کانگریس کی قرارداد پر محکمہ خارجہ کا موقف سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ…

3 mins ago

ایل پی جی کے گھریلو سلینڈر کی قیمت میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس کی نئی قیمتوں کا…

11 mins ago

کوئٹہ میں 19 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں 19جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اجتماعی شادیوں…

25 mins ago

بلوچستان میں بھی زراعت کا شعبہ انکم ٹیکس نیٹ میں آنے والا ہے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف شرائط: کیاہیں بلوچستان میں بھی زراعت کا شعبہ انکم ٹیکس نیٹ…

30 mins ago

پنجگور ضلعی انتظامیہ تعلیمی اداروں کو تحفظ فراہم کرے، بی این پی کا مطالبہ

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور بے امنی کی لپیٹ میں ہے یہاں نہ تعلیمی ادارے محفوظ ہیں نہ…

35 mins ago

بلوچستان آنے والے جیولرز کو تحفظ دیا جائے، آل پاکستان سرافہ یونین

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)آل پاکستان سرافہ جیمز اینڈ جیولرز گروپ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات رانا آصف رمضان…

42 mins ago